بھارت میں فضائی حادثات میں اضافہ، ہیلی کاپٹر حادثےکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
تکنیکی مسائل کے باعث بھارت میں فضائی حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ تازہ ترین حادثے میں ریاست اترکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دفاعی ماہرین نے کہا کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں، بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثوں کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتاہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اور تربیتی کمزریوں کو بے نقاب کردیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رحیم یار خان: موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر، خواتین بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک: موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا