بڑھتے فضائی حادثات نے بھارتی کمزوریاں بے نقاب کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
تکنیکی مسائل کے باعث بھارت میں فضائی حادثات میں مسلسل اضافہ۔
گزشتہ کافی عرصہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی
ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اترکھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہونے کا واقعہ اترا کاشی میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثےکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کے تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں۔ مسلسل حادثوں کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اور تربیتی کمزریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڑتے تابوت بھارتی فضائیہ پاک بھارت جنگ حادثات ہیلی کاپٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ پاک بھارت جنگ حادثات ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ
پڑھیں:
پاکستانی مسلح افواج کا دشمن کو بھرپور جواب، پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے: سیکیورٹی ذرائع
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل چوکس اور متحرک ہیں، اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور دشمن کی فضائی برتری کو چیلنج کرتے ہوئے فوری کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق، پاکستانی افواج کی طرف سے فضائی، زمینی اور دفاعی سطح پر ہائی الرٹ جاری ہے، جبکہ ملک کی فضائی حدود پہلے ہی 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔ دفاعی ادارے ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری طرح مستعد ہیں۔