بھارتی شہروں میں مکمل بلیک آؤٹ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت، دھماکوں کی اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت کے مختلف شہروں میں پاکستان کے خوف سے بلیک آؤٹ کردیا گیا جبکہ بھارتی سوشل میڈیا پر مہاراشٹر اور امرتسر میں دھماکوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں رات کو مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا جس کے بعد شہر بھر میں بے یقینی اور تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور لائٹیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے بلیک آؤٹ کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں، تاہم سوشل میڈیا پر امرتسر اور مہاراشٹر میں دھماکوں کی اطلاعات پر مبنی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے؛ امریکی میڈیا کی تصدیق
یاد رہے گزشتہ رات بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شہروں میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے جس پر پاکستانی فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلیک آؤٹ
پڑھیں:
’کشمیر دل سے کہتے ہیں پاکستان ہمارا ہے‘ ،بھارتی قبضے کے 6 سال مکمل ہونے پر ولولہ انگیز ںظم
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جبری تسلط کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ولولہ انگیز نظم اور اس کی ویڈیو شیئر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھار ت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی اور حق خودارادیت کی غیر متزلزل داستان ہے، بھارت مظالم کیخلاف کشمیریوں کے حوصلوں اور قربانیوں کو شاعری کی زبان میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
شاعری کی زبان میں واضح کیا گیا ہے کہ کشمیری دل سے کہتے ہیں پاکستان ہمارا ہے۔ اس نظم کے شاعر کرنل(ریٹائرڈ) حسن ہیں جنہوں نے اپنے کلام میں نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی جبر اور مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔
نظم میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی مظالم، جبری تسلط اور قتل و غارت کے باوجود کشمیر کی وادیوں میں آزادی کے نغمےگونج رہے ہیں، علی گیلانی کا پیغام آج بھی مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کیلئے مشعل راہ ہے۔
نظم میں بتایا گیا ہے کہ جنت نظیر وادی میں خون کی ہولی کھیلی گئی مگر پھر بھی کشمیریوں کا ایمان پختہ ہے، ہندوتوا کے نظریے اور آر ایس ایس کے غنڈے آزادی کے طوفان کو نہیں روک سکیں گے۔
شاعر نے لکھا کہ پاکستان کی ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ حمایت غیر متزلزل طور پر جاری ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیری عوام بھارتی جبر کے خلاف چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔
نظم میں بتای اگیا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی بھی مظلوم کشمیریوں کے حوصلے پست نہ کر سکی۔