---فائل فوٹو 

پاکستانی علاقوں پر بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری بند کردی گئی ہے۔

دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے آج کوئی بھی یاتری پاکستان نہیں آیا۔

دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، مسلح افواج کو مناسب کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا گیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہو گیا۔

دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستان نے حملہ کیاتو جواب دیں گے ،بھارت کی بڑھک

نئی دہلی:بھارتی  قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نےکہاہے کہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ کشیدگی مزید بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اگر اسلام آباد نے کوئی کارروائی کی تو وہ بھی جوابی کارروائی کریں گے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق اجیت دوول نے    چین کے وزیرخارجہ ،امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ مارکو روبیو، برطانیہ کے ہم منصب جوناتھن پاؤل، سعودی عرب کے مساعد العیبان، متحدہ عرب امارات کے شیخ طحنون، اور جاپان کے ہم منصب مساتاکا اوکانو سےرابطے کئے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اجیت دوول نے اپنے ہم منصبوں کو پاکستان میں کی گئی حالیہ کارروائی کی نوعیت اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقصد کشیدگی بڑھانا نہیں ہے، لیکن اگر پاکستان نے کشیدگی بڑھائی تو بھارت جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے حملہ کیاتو جواب دیں گے ،بھارت کی بڑھک
  • باب المندب کو کنٹرول کرنے کیلئے انصار الله کی نئی حکمت عملی
  • پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند
  • پاک بھارت کشیدگی ، کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند
  • بھارت نے عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کیلئے رابطے شروع کردئیے
  • بھارت کا ایک اور بزدلانہ اقدام، کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی
  • عمران خان نے شکوہ کیا کہ علی امین گنڈاپور ملاقات کیلئے نہیں آتے: علیمہ خان
  • بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتار پور آمد
  •  200 سے زائد سکھ یاتری کرتار پور بارڈر پہنچ گئے‘ پرتپاک استقبال