وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جواب میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں کی تھی، ہم نے بھارت کو جواب دیا، بھارت اب کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی بطور ذمہ دار ریاست کچھ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو ایک بار پھر بتا دیا ہے کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہم دنیا کے کسی بھی فورم پر اپنے آپ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔                                                                                                                                                                                                                 

متعلقہ مضامین

  • انڈیا نے شہری علاقوں پر حملہ کیا، ہم بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، خواجہ آصف
  • انڈیا نے شہری علاقوں پر حملہ کیا، بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، خواجہ آصف
  • پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا، خواجہ آصف
  • ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی: وزیر دفاع
  • ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر حملہ کرنا یقینی ہوتا جارہاہے؛ وزیرِ دفاع
  • ''پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی، بھارتی فوجی تنصیبات نشانے پر،، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبنگ بیان
  • بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، وزیر دفاع کا واضح اعلان
  • رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ
  • مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی