بٹھنڈہ میں طیارہ گرا تو عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ آپ کو بھی اپنے شاہینوں پر فخر ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی شمالی ریاست پنجاب کے ضلع بٹھنڈہ میں بدھ کی رات ایک نامعلوم طیارہ گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ عینی شاہدین اور ایک مقامی سرکاری اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ یہ واقعہ اکلائن کلاں گاؤں میں پیش آیا، جو اسی وقت کے آس پاس ہوا جب پاکستان نے پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی حکومت نے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
ایک کسان نے سی این این کو بتایا "رات تقریباً 1:15 بجے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ باہر نکلے تو ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گرا پڑا تھا، اور اس سے چنگاریاں نکل رہی تھیں۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ میں نے واقعے کی چند ویڈیوز بنائیں، لیکن حکام نے مجھے انہیں ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا۔"
اگلے 10 سال میں آئی فون کچرا ہوجائے گا:ایپل عہدید ار
ایک کریانہ فروش نے بتایا کہ وہ اور اس کا خاندان بھی دھماکے سے جاگ گئے۔ "یہ لمحہ بہت خوفناک تھا۔ طیارہ گرنے کے بعد کچھ آوازیں آتی رہیں، اور آگ لگی رہی۔ گاؤں میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔"
ایک ضلعی سرکاری افسر نے سی این این کو بتایا کہ ایک نامعلوم طیارہ بدھ کی رات تقریباً دو بجے اکلائن کلاں گاؤں کے ایک گندم کے کھیت میں گرا۔ان کے بقول: "طیارہ غیر شناخت شدہ تھا، لیکن لگتا ہے کہ ہمارا اپنا تھا۔"
قریبی سرکاری ہسپتال کی ڈاکٹر دھیرا گپتا کے مطابق "ہمارے پاس 10 زخمی لائے گئے، جن میں سے ایک کی موت ہو گئی۔"
پاک بھارت لڑاکا طیاروں کی "ڈاگ فائٹ" حالیہ فضائی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل جھڑپوں میں شامل، سی این این کا دعویٰ
اگرچہ بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، مگر بھارتی میڈیا نے بھی اس وقت کے آس پاس ایک طیارے کے گرنے کی خبریں دی ہیں، جن میں ایک ہلاکت اور نو زخمیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے 6 اور 7 مئی کی درمیان کیے جانے والے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ طیارے گرادیے تھے۔ اگرچہ بھارتی حکومت کی طرف سے اسے تسلیم نہیں کیا جا رہا لیکن عالمی میڈیا نے پاکستان کے دعووں کی تصدیق کردی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: کرکٹ کے سب سے بڑے روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا اور دنیا بھر کے شائقین کی نظریں اس اہم مقابلے پر جمی ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ میچ اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے کہ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے تنازعے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان نے ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس میچ کے لیے اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا تاہم آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کردی۔
پاکستانی ٹیم نے ہفتے کے روز آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا کر رہے ہیں، بیٹنگ لائن اپ میں بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان یا محمد ہارس میں سے کسی ایک کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم کے مضبوط ہتھیار ہوں گے جبکہ اسپن ڈیپارٹمنٹ میں شاداب خان اور محمد نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔
بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے، کپتان سوریا کمار یادیو کی قیادت میں ٹیم نے مضبوط کارکردگی دکھائی ہے، بیٹنگ لائن اپ میں روہت شرما، شبمن گل اور شریاس آئیر جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ ہاردک پانڈیا اور رویندرا جدیجا آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں، بولنگ میں جسپریت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادو بھارتی ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔
کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی کا میدان ہمیشہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کا گواہ رہا ہے، آج کا میچ نہ صرف ایشیا کپ میں اگلے مرحلے کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگا بلکہ پاک بھارت کرکٹ کی روایتی رقابت میں ایک اور یادگار باب کا اضافہ کرے گا۔