امریکی عہدیداروں کی جانب سے پاکستان کے جے 10 کے ہاتھوں 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے 7 مئی کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے 2 امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔

امریکی عہدایداروں کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ چینی ساختہ جے 10 طیارے سے داغے گئے میزائلوں سے 2 طیارے مار گرائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں سے ایک فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تھا۔

دونوں عہدیداروں کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 16 طیارے استعمال نہیں کیے گئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی بھارت کے خلاف کارروائی میں جے 10 طیارے استعمال کرنے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 3 رافیل طیارے مار گرانے میں جے 10 طیارے استعمال کیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی عہدیداروں نے اپنے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مزید پڑھیے: پاکستان نے جدید جنگی طیارہ ’رافیل‘ مار گرایا، فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی

دریں اثنا امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ 3 طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں لیکن ان کی وجوہات ابھی واضح نہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ ایک طیارہ بھارتی پنجاب میں اور ایک مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا، مقبوضہ کشمیر میں تباہ شدہ طیارے کے فیول ٹینک پر تجزیے میں سامنے آیا کہ یہ رافیل یا میراج طیارہ تھا، لیکن طیارے کے تباہ شدہ فیول ٹینک سے یہ معلوم نہيں ہوسکا کہ یہ ٹینک کسی ایسے طیارے کا تھا جو دشمن کی فائرنگ سے نشانہ بنا ہو۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے  7 مئی کی رات پاکستان پر حملہ کیا گیا تھا جس کا پاکستان نے بروقت اور مؤثر جواب دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کواپٹر بھی تباہ کردیے گئے تھے جبکہ ایل او سی پر بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی جنگی طیارے ’اڑتے تابوت‘ بن گئے، 550 سے زائد فضائی حادثات، 150پائلٹس ہلاک

بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئی تھیں۔

پاکستان نے جمعرات کو بھارت کے 25 ڈرونز بھی زمین بوس کیے۔

مغربی تجزیہ کاروں اور دفاعی صنعت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ جدید ہتھیاروں کے براہ راست استعمال کی تفصیل سے جانچ پڑتال کی جائے گی جو مستقبل کے بڑے طاقت کے تنازعات میں تعینات کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی فضائیہ بدحالی کا شکار ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ

بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ملٹری ایرو اسپیس کے سینئر فیلو ڈگلس بیری کا کہنا ہے کہ چین، امریکا اور کئی یورپی ممالک میں فضائی جنگی برادریاں حکمت عملی، تکنیک، طریقہ کار، کون سی کٹ استعمال کی گئی، کیا کام کیا اور کیا نہیں پر زیادہ سے زیادہ زمینی سچائی جاننے کی کوشش کرنے اور حاصل کرنے میں بہت دلچسپی لیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی آفیشلز پاکستان کا جے 10 جے 10 بمقابلہ رافیل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی ا فیشلز پاکستان کا جے 10 جے 10 بمقابلہ رافیل امریکی عہدیداروں پاکستان نے جے 10 طیارے گر کر تباہ طیارے مار کی تصدیق بھارت کے کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی

بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران 3 جنگی جہازوں کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔

بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ان کے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ ان وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسری جانب امریکی جریدے نے بتایا ہے کہ بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کے حوالے سے وہاں کے عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل بھارتی اخبار نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کی فضائیہ نے 3 بھارتی جنگی جہازوں کو مار گرایا ہے۔

روزنامہ دی ہندو کی جانب سے بھارتی طیاروں کے گرنے کی خبر سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی گئی، تاہم کچھ دیر بعد ہٹا لی۔

فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک رافیل طیارہ مار گرایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ابھی ہم تصدیق کررہے ہیں کہ کیا واقعی پاکستان کی جانب سے ایک سے زیادہ رافیل مار گرائے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے جدید جنگی طیارہ ’رافیل‘ مار گرایا، فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی

واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں، جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارت بھارتی آفیشل تصدیق پاک بھارت کشیدگی پاک فضائیہ پاکستان بھارت جنگ جنگی جہاز تباہ رافیل طیارے وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے چینی ساختہ J-10 سے دو انڈین لڑاکا طیارے مار گرائے، امریکی عہدیداروں کی تصدیق
  • تباہ ہونے والا روسی خلائی جہاز زمین پر کس دن گرے گا، کون سے ممالک خطرے میں؟
  • پاک ایئرفورس کی تباہ کن کاروائی، فرانسیسی حکام کا رافیل طیارے تباہ ہونے کا اعتراف
  • پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی
  • بھارتی حکام نے تین طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی
  • پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے؛ امریکی میڈیا کی تصدیق
  • فرانس نے پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیارہ مارگرانے کی تصدیق کردی
  • بھارتی اخبار کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 بھارتی جنگی طیارے مار گرانے کی تصدیق
  • پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق امریکی میڈیا نے بھی کردی