اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور ہم نے ایل او سی پر دشمن کے 40 سے 50 فوجیوں کو ہلاک کیا جو بہت بڑی کامیابی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بزدل بھارت نے تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، اس نے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رافیل کی شکل میں استعمال کی، بھارت کو بہت غرور و ناز تھا وہ خاک میں مل چکا ہے، پاکستان قوم ہر موقع ہر اکٹھی ہو جاتی ہے، یہ پانچ انگلیاں مل کر زور دار مکا ثابت ہوتی ہیں، یہ بھارتی جہاز نہیں گرے بلکہ بھارتی قوم کا غرور خاک میں ملا ہے، اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔
ان کا کہنا تھاکہ رافیل کمپنی کے شیئرز 18 فیصد گرے ہیں، وہ جس طریقے سے پاکستان کا نقصان کرنا چاہتے تھے اس میں ناکام ہوئے، اب بھارت نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے حکمت عملی تبدیل کی ہے، پاکستانی عوام ہمیشہ ایسی صورتحال میں اکٹھی ہوکر مقابلہ کرتی ہے، دشمن اپنے مقاصد کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے، اب تو رافیل بنانے والے بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم ان کو چائے پلانے کو تیار تھے لیکن اس بار دشمن بھاگ گیا، ہم نے اس بار چائے کی اسے ہوم ڈلیوری کی ہے، پاکستانی ادارے اور افواج ہر سازش کا سینہ تان پر مقابلہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ اب بھارت نے ڈرون بھیجنے شروع کر دیے ہیں، ہم نے 25 ڈرونز مار گرائے،کچھ کو جیم کر کے اور کچھ کو ایئر ڈیفنس سسٹم سے گرایا گیا، بھارت رافیل اور دیگر جہازوں کا ملبہ چھپانا چاہتا تھا، گرائے گئے تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ ہم اپنے عجائب گھر میں رکھیں گے، ان 25 ڈرونز کو گرا کر ہم نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا ایل او سی پر ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوج ہلاک کیے ہیں، جو بہت بڑی کامیابی ہے، بھارت سولین آباد کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ہم سویلینز کو نشانہ نہیں بنا رہے، ہم ٹھوس اور مو¿ثر جواب دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی جنگ میں بھی بھارت کو شکست دی ہے، بھارت کو شرم آنی چاہئے، بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی بے پناہ نقصان اٹھایا ہے، پاکستان نے اپنا دفاع کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے افواج کو مو¿ثر اور بھرپور جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے، اب یہ معاملہ آگے کہاں جاتا ہے اس کا فیصلہ ہم کریں گے، ہمارا جواب آئے گا اور ضرور آئے گا، جلد آئے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا، ایسا جواب ہوگا کہ دنیا یاد رکھے گی۔

کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کا شیڈول بھی متاثر ،ممبئی انڈینزاور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بھارت نے بھارت کو

پڑھیں:

بحریہ ٹاؤن؛ غیر قانونی ذرائع سے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے گئے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آ باد:

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ غیر قانونی ذرائع سے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔

اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا کا کہنا تھا کہ سفاری اسپتال کو منی لانڈرنگ کے لیے فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا گیا جب کہ ریکارڈ اور کیش کی ترسیل ایمبولینس کے ذریعے کی جاتی رہی۔ یہ ایک منظم کرپشن نیٹ ورک تھا جس کے ذریعے اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ یہ کارروائی ایف آئی اے کی جاری تحقیقات کا حصہ تھی جس میں چھاپوں کے ذریعے شواہد اور دستاویزات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ یہ ریکارڈ تمام ٹرانزیکشنز میں ہنڈی اور حوالہ کے غیر قانونی طریقوں کو ثابت کرتا ہے۔ اس ریکارڈ کو اسپتال میں اس لیے رکھا گیا تھا کہ کسی کو شک نہ ہو اور بڑی چالاکی سے اسپتال کو فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چھاپے کے دوران بحریہ ٹاؤن کے کرنل(ر) خلیل کو حراست میں لیا گیا، اس کے علاوہ عمران اور قیصر نامی افراد جو ہنڈی حوالہ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے، کے بحریہ ٹاؤن کے چیف فنانشل آفیسر عامر رشید اور ڈائریکٹر فنانس شاہد قریشی سے روابط کے شواہد بھی حاصل ہو چکے ہیں، ان پر پہلے سے بھی کیسز ہیں، یہ بہت بڑا منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک تھا جس کے ذریعہے پاکستان سے باہر بڑی رقوم منتقل کی جا رہی تھیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مزید رقوم کی منتقلی کا انکشاف بھی متوقع ہے، ابھی تحقیقات کی صرف شروعات ہیں، جس میں ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کے خلاف یہ شواہد اور ثبوت سامنے آئے ہیں۔ ایف آئی اے نے تمام شواہد اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپتال کے اندر موجود سیٹ اپ اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح ایک میگا کرپشن اسکینڈل کے ذریعے ملک کو معاشی نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ یہ اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک گئے۔ جیسے ہی ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپا مارا تو بحریہ ٹاؤن کے اہلکاروں نے ریکارڈ جلانے کی کوشش کی، کچھ ریکارڈ جل گیا، مگر اکثریتی ریکارڈ ایف آئی اے نے قبضے میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیم جب پہنچی تو اس وقت ریکارڈ کو باقاعدہ آگ لگائی جا رہی تھی۔ ایف آئی اے نے جلنے سے بچا ہوا ریکارڈ ریکور کر لیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہ ریکارڈ غیر قانونی نہیں تھا اور اسپتال میں کوئی غیر قانونی سرگرمی نہیں ہو رہی تھی تو اسے جلانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ یہ عمل ملک ریاض، بحریہ ٹاؤن انتظامیہ اور ان کے پورے گروپ کے جرم کو ثابت کرتا ہے۔

وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت ہو رہی ہے، آنے والے دنوں میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مکروہ دھندے میں اربوں روپے کی میگا کرپشن ہوئی ہے۔ یہ تمام شواہد قوم کے سامنے موجود ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے اربوں روپے ملک سے باہر بھیجے جو جرم ہے اور اس میں کرپشن بھی ثابت ہے، وقت کے ساتھ ساتھ مزید تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہنڈی حوالہ کا نیٹ ورک اور غیر قانونی کرپشن زیادہ دیر تک چھپی نہیں رہ سکتی، عوام کا حق ہے کہ ان کے سامنے تمام حقائق رکھے جائیں اور اس پر بھرپور کارروائی کی جائے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ فرانزک آڈٹ کے بعد ان دستاویزات سے مزید شواہد سامنے آئیں گے۔ یہ لوگ کبھی مظلومیت کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں لیکن درحقیقت انہوں نے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے اور اب انہیں ہر سطح پر جواب دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ مفرور ہیں ان کی لوکیشنز بھی ایف آئی اے پہنچ رہی ہے۔ اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں  کیونکہ جب جرم ثابت ہو چکا ہو تو بھاگنے سے فائدہ نہیں، جس طرح انہوں نے دستاویزات جلانے کی کوشش کی، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن گروپ کرپشن، غیر قانونی سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث ہیں۔ ان شاء اللہ انصاف ضرور ہوگا۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو کسی قسم کا خطرہ نہیں، ان کے حقوق محفوظ ہیں، یہ کارروائی صرف ملک ریاض، بحریہ ٹاؤن کے آفیشلز اور خاندان کے ان افراد کے خلاف ہے جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتا چلے گا کہ بھارتی عوام کیا سوچتے ہیں، عبدالباسط
  • امریکی ٹیرف سے متعلق جواب قومی اسمبلی میں پیش
  • جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکاا ور شدید فائرنگ، اہلکار سمیت کئی افراد زخمی
  • بحریہ ٹاؤن؛ غیر قانونی ذرائع سے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے گئے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • معرکہ حق میں فتح سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے، نائب وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کا ریلی سے خطاب
  • حکومت پنجاب کشمیریوں کے ساتھ ہے، وہ قوم کبھی نہیں جھکی: عظمیٰ بخاری
  • یوم استحصال کشمیر، بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا: عطا اللہ تارڑ
  • عظمیٰ بخاری نے فواد چودھری کو چیلنج کر دیا
  • اداکارہ در فشاں کا وزن زیادہ ہونے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
  • 9 مئی کیا ہے تو بھگتنا بھی پڑے گا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ