پاکستان کے قرض پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے قرضوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں اصلاحاتی ایجنڈے کو مؤثر طور پر نافذ کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو سکتا ہے، محمد اورنگزیب
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان کےمطابق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو معمول کے مطابق ہوگا۔ جس میں پاکستان کے قرض پروگرام کا جائزہ لیا جائےگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پُرامید ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہو جائےگی، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازعے کا پُرامن حل نکلے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 2.
وزارت خزانہ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ سے متعلق 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنڈز 28 ماہ میں اقساط میں ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے پاکستان کی خام ملکی پیداوار کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ مارچ میں طے پایا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ وی نیوز ایگزیکٹو بورڈ آئی ایم ایف
پڑھیں:
ملائشیا میں "یوم استحصالِ کشمیر" کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن ان ملائشیا میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اگست 2025ء)پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں یوم استحصال کشمیر کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ہائی کمیشن آف پاکستان کے تمام آفیسرز ، اسلامی دنیا کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی تنظیم MAPIM کے چئیرمن استاد اظمیِ عبد الحمید(ستارۂ پاکستان ) کے علاوہ ، محمد جمال الدین شمس الدین ، ایگزیکٹو آفیسر آف اسلامک آرگنائزیشن کوآرڈینیشن کمیٹی ( ACCIN سابقہ ممبر پارلیمنٹ Ms Rusnah Binti Aluai ، ہیڈ آف ریسرچ اینڈ پبلیکیشن ڈاکٹر عبدالطیف بن محمد ابراہیم کے علاوہ پاکستانی و ملائشین سول سوسائٹی ، بزنس کمیونٹی ، سٹوڈنٹس اور ملائشین میڈیا کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور ملائشین ، پاکستانی قومی ترانوں سے کیا گیا ۔(جاری ہے)
مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی غاصب افواج کشمیری شہریوں کے بنیادی شہری حقوق کو کئی سالوں سے غصب کیے ہوئے ہے ، ہمیں بطور مسلمان اپنے کشمیری ، فلسطینی اور دنیا بھر میں مظالم کے شکار پاکستانی بھائیوں کے لیے اپنی آواز کو یکجا کرنا ہوگا ۔
ہیڈ آف ریسرچ اینڈ پبلیکیشن ڈاکٹر عبدالطیف بن محمد ابراہیم " نے تمام مسلم امہ کے مسائل کا حل، اتحاد اور بھائی چارے کو قرار دیا، اور کشمیری عوام پہ جاری ظلم و جبر پہ اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسلم امہ اور کشمیری مسلمانوں کی ازادی اور امن کے لیے اجتماعی کوشش کی ضرورت پر زور دیا ۔ سابقہ ممبر پارلیمنٹ Ms Rusnah Binti Aluai ، نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملائشیا، پاکستان ، عرب یا دنیا کے کسی بھی خطے کا مسلمان تکلیف میں ہو تو ہم کو اس کا درد محسوس کرتے ہوئے اس کے حق کے لیے اپنی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کرنی چاہیے ، بھلے سوشل میڈیا ہمارے اکاونٹ حق بات کرنے پہ بین کردے ۔ لیکن ہمیں ہر جگہ پر سوشل میڈیا کی اس دورخی پالیسی کا مقابلہ کرتے ہوے ہر ممکن زرائع سے اپنی آواز دنیا تک پہنچانی ہے ۔