Daily Ausaf:
2026-06-02@23:06:33 GMT

پی ٹی اے نے 16 بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز بلاک کردیئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پراپیگنڈا پھیلانے پر بھارت کے 16 یوٹیوب نیوز چینلز بلاک کردیے ہیں۔

پی ٹی اے اعلامیے کے حوالے سے بتایاگیا کہ 16 یوٹیوب نیوز چینلز کے ساتھ 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئیں۔اعلامیے کے مطابق یوٹیوب چینلز، ویڈیولنکس اور ویب سائٹس کی بندش علاقائی صورتحال کے پیش نظر کی گئی، یہ اقدام قومی سلامتی، پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا۔

پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق بلاک کئے گئے مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے، اس مواد کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین کےلئے محفوظ و قابل اعتماد اور انٹرنیٹ ماحول کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے۔پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق اتھارٹی آن لائن مواد کی نگرانی جاری رکھے گی، قومی مفادات کےخلاف مواد پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد