آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل متوقع، پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کل اہم اجلاس منعقد کرے گا، جس میں پاکستان کیلئے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت پہلے اقتصادی جائزے اور ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کیلئے کلائمٹ فنانسنگ کے تحت قرض کی پہلی قسط کی منظوری بھی زیر غور آئے گی۔
آئی ایم ایف حکام نے اشارہ دیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم اور قابلِ ذکر اصلاحاتی اقدامات کیے ہیں، جن کا تفصیلی جائزہ اجلاس کے دوران لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ادارہ جاتی اصلاحات کرلیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا اور موجودہ معاشی پروگرام کی مکمل حمایت کرے گا تاکہ معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔
ادھر علاقائی صورتحال کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ آئی ایم ایف حکام پر امید ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں جلد کمی آئے گی، جس سے خطے میں اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ ہموار ہو سکے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 میچز ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا، ذرائع
فوٹو: فائلبھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ میچز خطرے میں پڑگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال اور ایئراسپیس بند ہونے سے پیچیدہ صورتحال در پیش ہوسکتی ہے۔
اس حوالے سے وزارتِ داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
اس اجلاس میں پی ایس ایل میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں کھلاڑی اور پی ایس ایل فرنچائز حکام بھی شریک ہیں۔