خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں تمام پروگرام معطل، طلبا کو شہری دفاع کی تربیت دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی اسکول میں اسپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھارت کے جنگی جنون کے پیش نظر ہر قسم کے پروگرام معطل کر کے شہری دفاع کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری و نجی سکری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے پروگرام معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی اسکول میں اسپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے طلبا کو شہری دفاع (سول ڈیفنس) کی تربیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے تیاریاں فوری شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔ محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایات پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاق صوبوں کا بجٹ کم کرنے جارہا ہے، مزمل اسلم
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق کا زیادہ تر بجٹ سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے، فیڈرل حکومت صوبوں کا بجٹ کم کرنے جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مزمل اسلم نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے یہ ہدایت ہے کہ معیشت پر بات کی جائے، پاکستان کا قرضہ بہت زیادہ ہے جو چھپایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال صوبائی خزانے سے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک کی معیشت کو تباہ اور صوبوں کی خود مختاری ختم کی جائے گی۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ 11ویں این ایف سی کا اجلاس اگست میں ہونا تھا جو نہیں ہوا، حکومت این ایف سی ایوارڈ کے بجائے 27ویں آئینی ترمیم لا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نے اپنے ترقیاتی بجٹ سے 300 ارب کی بچت کی ہے۔