مظفرآباد:

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کو شکست دیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

کراچی:

مسلمان اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر گئے لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی علمی تقریر یا مناظرہ نہیں بلکہ ایک جراتمندانہ اور منفرد قدم ہے۔

59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس مہم جو تجربے کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداح حیرت اور خوشی سے جھوم اٹھے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک صرف بنجی جمپنگ تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے سنسنی خیز ایڈونچرز میں بھی حصہ لیا اور بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس قسم کی سرگرمی انجام دی ہو۔ گزشتہ سال انہوں نے یوگنڈا کے دورے کے دوران بھی 165 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کی تھی۔

بنجی جمپنگ ایک مشہور ایڈونچر اسپورٹ ہے جس میں مضبوط اور لچکدار رسی کے ساتھ بندھ کر کسی بلند مقام سے نیچے چھلانگ لگائی جاتی ہے۔

رسی اس کی حرکت کو نیچے جا کر روک لیتی ہے اور اسے واپس اوپر اچھالتی ہے جس سے جھولے جیسے سنسنی خیز احساس کا تجربہ ہوتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کا جلد خاتمہ کیا جائے گا: صدر و وزیراعظم
  • وادی نیلم کا ہنر: لکڑی کی تراشی ہوئی مصنوعات جو دنیا بھر میں مقبول ہیں
  • ہیروز آف پاکستان: ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ کی روشن داستان
  • کالج کے احاطے میں یونیفارم کی خرید و فروخت پرپابندی عائد
  • صدر ٹرمپ نے 2028 لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری کیلیے ٹاسک فورس قائم کر دی
  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنا کر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
  • قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر پر قرارداد منظور
  • والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا
  • یومِ استحصالِ کشمیر، کنٹرول لائن کے دونوں طرف کشمیری قوم آج یوم سیاہ منا رہی ہے