ویب ڈیسک : پاکستان نے لاہور ائرڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا جھوٹا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی دعوے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ساختہ ڈرونز سے لاہور ایئرڈیفنس سسٹم کو کوئی  نقصان نہیں پہنچا، بھارت نے تنازع کو بند گلی میں پہنچا دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر حملہ کرنا یقینی ہوتا جارہاہے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی گنجائش کم ہی ہے، بھارتی ڈرون حملے سے پاکستان کی فوجی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کی گنجائش نہیں رہی ۔ 

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ایک گھنٹہ جنگ جاری رہی، فورسز کو ’تحمل‘ کا نہ کہا گیا ہوتا تو بھارت کے 5 نہیں 15طیارے گرتے، اسحق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے 75 سے 80 فائٹرز نے بارڈر پر فائر کیا اسے جواب دیا گیا، ایک گھنٹہ سرحد پر جنگ رہی، ہماری فضائیہ نے بھرپور رد عمل دیا۔

پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس انڈین فائٹر نے پے لوڈ گرایا، ہم نے اسے نشانہ بنایا جس سے 5 انڈین طیارے گرے، 3 فائٹر جہاز 2 ان مینڈ کاپٹرز گرائے گئے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کو مستعد رہنے اور جواب دینے پر مبارکباد دیتی ہے، یو این سیکیورٹی کونسل کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رات واقعے کے بعد غیر ملکی سفیروں سے بات ہوئی، اسپین کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے، او آئی سی کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

اسحق ڈار نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، اگر فورسز کو تحمل کا نہ کہا گیا ہوتا تو دشمن کے پانچ نہیں 15 طیارے گرے ہوتے، نیلم جہلم پراجیکٹ کو انڈیا کس نشانہ بنانا سنگین خلاف ورزی اور دگنا مجرمانہ ایکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ملین آف ڈالرز کے فائٹرز طیارے مار گرائے ہیں، دشمن کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے پہلے ہی کہا تھا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی: وزارتِ صحت کا ہنگامی اجلاس، قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر قائم
  • ڈرون حملوں کے بعد بھارت کیخلاف کارروائی یقینی ہوگئی، وزیردفاع کا واضح اعلان
  • ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی: وزیر دفاع
  • ''پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی، بھارتی فوجی تنصیبات نشانے پر،، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبنگ بیان
  • بھارت ڈرون کیوں بھیج رہا ہے ،انکا مقصد کیا تلاش کرنا ہے ۔۔؟سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف
  • وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا
  • ایک گھنٹہ جنگ جاری رہی، فورسز کو ’تحمل‘ کا نہ کہا گیا ہوتا تو بھارت کے 5 نہیں 15طیارے گرتے، اسحق ڈار
  • پاکستان اور بھارت کو بات چیت اور رابطے کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے: امریکی وزیر خارجہ
  •  بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف