اسرائیل نے پاکستان پر بھارتی حملے کی حمایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت کے پاکستان پر حملوں کے بعد اسرائیل کے سفیر رووین آزار نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ”بھارت کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔“
رووین آزار نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ”دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ بے گناہوں کے خلاف ان کے گھناﺅنے جرائم سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔“
انہوں نے مزید لکھا، ”آپریشن سندور“ جو کہ بھارتی فوج کا پاکستان کے اہداف پر حملے کا کوڈ نام ہے۔
بین الاقوامی سطح پر زیادہ تر بیانات کے برعکس، جب بھارت اور پاکستان ایک وسیع تر تنازعے کے دہانے پر ہیں، اسرائیلی سفیر کی پوسٹ میں کسی قسم کی تحمل یا کشیدگی میں کمی کی اپیل نہیں کی گئی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک ، ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک افواج دشمن کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے5 شہروں پر کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کردیا ہے۔
بھارت کے حملے کے بعد یہ اطلاعات آئی تھیں کہ پاکستان نے سرینگر ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے لیکن اب سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سری نگر ایئر بیس کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر زکو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ
مزید :