پاکستان کے بھارت کو جواب نے تاریک شب چاندنی رات بنادیا،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت کو بھرپور جواب دینے پر 24کروڑ عوام کو مبارکباد ، ایئر چیف ظہیر بابر کو سلام
ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے، قومی اسمبلی میں خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو پاکستانی فوج نے چاندنی رات بنادیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، مگر پاکستان فوج نے حملے کا بھرپور جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں ہماری متعدد شہری شہید ہوئے ان میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔ اس موقع پر بھارتی حملوں میں شہید افراد کی درجات کی بلندی کے لیے ایوان میں دعا کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 22 اپریل کو ہندوستان کے زیر قبضہ پہلگام میں دہشت گرد حملہ ہوا، دس منٹ میں اس واقع کی ایف آئی آر درج ہوگئی اور پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی گئی، کچھ عرصہ پہلے دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کیا، اس دہشت گرد حملے کے تانے بانے ہندوستان کے ساتھ ملتے تھے ، ہمارے پاس ٹرین ہائی جیک کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔انہوں ںے کہا کہ پہلگام واقعے پر ہم نے بھارت کو بین الاقوامی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی پیشکش کی، ان حالات میں ہر روز اطلاع ملتی تھی بھارتی جہاز پاکستان پر حملہ آور ہونگے ، پاکستان کی 24 کروڑ عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی مسلح افواج 24 گھنٹے تیار تھی، ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے مگر دشمن کا مقابلہ عقلنمدی اور جواں مردی سے کیا جاتا ہے ، ہماری ایئر فورس مکمل تیار تھی چنانچہ بھارتی طیارے گرائے ، ایئر چیف ظہیر بابر کو پاکستانی قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر حملے میں ہندوستان کے 80 جہاز شریک تھے ، بھارت نے آزاد کشمیر میں سیالکوٹ کے علاقوں پر حملہ کیا، پاکستان کے عقاب مکمل تیاری میں تھے جوں ہی ہندوستان کے جہازوں نے پے لوڈ گرایا عقاب جھپٹے اور پانچ جہاز مار گرائے ، پاکستان کو بڑی عزت ملی۔وزیراعظم نے کہا کہ جو کہتے تھے کنونشن وار فیئر میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ان کی عقل ٹھکانے آگئی ہوگی،پانچ جہاز گرائے یہ 10 بھی ہوسکتے تھے مگر شاہینوں نے احتیاط سے کام لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملنے اور چیمبر میں بیٹھنے کو تیار ہوں، یہ ہی راستہ ہے پاکستان کو عظیم قوم بنانے کا، یہ وقت ہے آئیں مل کر بیٹھیں اور اختلافات کو ختم کریں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ہندوستان کے پاکستان پر نے کہا کہ بھارت کو
پڑھیں:
اگر امریکہ میں ہائر ایکٹ حقیقت بن گیا تو یہ ہندوستانی معیشت کو آگ لگا دیگا، کانگریس
جے رام رمیش نے کہا کہ دیگر ممالک بھی اس سے متاثر ہونگے، لیکن سب سے زیادہ اثر ہندوستان کی خدمات کی برآمدات پر پڑیگا، جو گزشتہ 25 سالوں میں ایک شاندار کامیابی کی کہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے امریکہ کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے HIRE ایکٹ کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہندوستانی معیشت کو تباہ کر دے گا۔ اس ایکٹ کا سب سے زیادہ اثر ہندوستان پر پڑے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد اس ایکٹ کے ذریعے امریکی کمپنیوں کو دوسرے ممالک کے کارکنوں کو آؤٹ سورس کرنے سے روکنا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ امریکی سینیٹ میں پیش کردہ ایک بل، جس میں کسی بھی امریکی شخص پر آؤٹ سورسنگ ادائیگی کرنے پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، اگر یہ حقیقت بن جاتی ہے تو ہندوستانی معیشت کو آگ لگا دے گی۔
حزب اختلاف کی پارٹی نے کہا کہ یہ بل امریکہ میں بڑھتے ہوئے تاثر کی عکاسی کرتا ہے کہ جہاں بلیو کالر نوکریاں چین سے کھوئی گئی ہیں، وہیں وائٹ کالر نوکریاں ہندوستان کو نہیں کھونی چاہئیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے یہ تبصرہ ہائر Halting International Relocation of Employment Act (HIRE)) کا حوالہ دیتے ہوئے کیا جسے اوہائیو کے سینیٹر برنی مورینو نے 6 اکتوبر کو متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے ایکس پر بتایا کہ بل سینیٹ کی فنانس کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ آؤٹ سورسنگ ادائیگی کرنے والے کسی بھی امریکی شخص پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کرتا ہے، جس کی تعریف امریکی کمپنی یا ٹیکس دہندہ کی طرف سے کسی غیر ملکی شخص کو ادا کی جانے والی کوئی بھی رقم ہے جس کے کام سے امریکہ میں صارفین کو فائدہ ہوتا ہے۔
جے رام رمیش نے کہا کہ اس بل کا ہندوستان کی آئی ٹی خدمات، بی پی او، کنسلٹنسی اور عالمی صلاحیت کے مراکز پر براہ راست اور گہرا اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک بھی اس سے متاثر ہوں گے، لیکن سب سے زیادہ اثر ہندوستان کی خدمات کی برآمدات پر پڑے گا، جو گزشتہ 25 سالوں میں ایک شاندار کامیابی کی کہانی ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ یہ بل اپنی موجودہ شکل میں پاس ہو سکتا ہے یا نہیں اور اس میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کچھ اور وقت تک زیر التواء رہ سکتا ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ یہ بل امریکہ میں اس بڑھتے ہوئے احساس کی عکاسی کرتا ہے کہ جہاں بلیو کالر نوکریاں چین سے کھو دی گئی ہیں، وہیں ہندوستان کے لئے وائٹ کالر نوکریاں کھوئی نہیں جانی چاہئیں۔
جے رام رمیش نے کہا کہ ایک سال پہلے کسی کو بھی توقع نہیں تھی کہ ہندوستان اور امریکہ کے اقتصادی تعلقات کو اس طرح کا دھچکا لگے گا اور HIRE بل اس کی ایک اور مثال ہے۔ کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ اگر یہ (HIRE) بل کبھی حقیقت بن جاتا ہے، تو یہ ہندوستانی معیشت میں ایک نئی توانائی کو جنم دے گا، جسے امریکہ کے ساتھ ایک نئے معمول کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سینیٹر برنی مورینو کی طرف سے متعارف کرایا جانے والا مجوزہ HIRE ایکٹ، اگر منظور ہوتا ہے تو امریکی کمپنیوں کی طرف سے امریکی صارفین کو فائدہ پہنچانے والی خدمات کے لئے غیر ملکی کارکنوں کو کی جانے والی ادائیگیوں پر 25 فیصد لیوی لگا کر آؤٹ سورسنگ کو روکے گا اور گھریلو روزگار کو فروغ دے گا۔