پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران 3 جنگی جہازوں کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔
بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ان کے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ ان وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
دوسری جانب امریکی جریدے نے بتایا ہے کہ بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کے حوالے سے وہاں کے عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل بھارتی اخبار نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کی فضائیہ نے 3 بھارتی جنگی جہازوں کو مار گرایا ہے۔
روزنامہ دی ہندو کی جانب سے بھارتی طیاروں کے گرنے کی خبر سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی گئی، تاہم کچھ دیر بعد ہٹا لی۔
فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک رافیل طیارہ مار گرایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابھی ہم تصدیق کررہے ہیں کہ کیا واقعی پاکستان کی جانب سے ایک سے زیادہ رافیل مار گرائے ہیں یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان نے جدید جنگی طیارہ ’رافیل‘ مار گرایا، فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی
واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں، جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت بھارتی آفیشل تصدیق پاک بھارت کشیدگی پاک فضائیہ پاکستان بھارت جنگ جنگی جہاز تباہ رافیل طیارے وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بھارتی آفیشل تصدیق پاک بھارت کشیدگی پاک فضائیہ پاکستان بھارت جنگ جنگی جہاز تباہ رافیل طیارے وی نیوز جنگی جہاز
پڑھیں:
جنگی جنون سر چڑھ گیا؛ مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے میں مصروف
جنگی جنون مودی سرکار کے سر چڑھ گیا، جہاں بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی تیاری میں مصروف ہے۔
بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جدید دفاعی نظاموں کے اہم آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ سمندری جارحیت کے لیے جدید مواصلاتی اور میری ٹائم نظام کا حصول مودی سرکار کی منظم سازش ہے ۔ جدید ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز بھارت کی جنگی جنوں کا ثبوت ہیں۔
مودی سرکار نام نہاد جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے آپریشن سندور کی بد ترین شکست کا دھبہ نہیں مٹا سکی۔ بھارت کی جانب سے جنگی سامان اور الیکٹرانک آلات کا حصول پاکستان کے خلاف جارحانہ تصادم کی تیاری ہے۔ یہ اقدامات مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس کی انتہا پسند ہندوتوا اور جنگی ذہنیت کے عکاس ہیں۔
ملکی دفاع کے نااہل دعوے دار مودی کی حاصل کی گئی ٹیکنالوجی خالصتاً بنیادی جنگی ڈھانچہ ہے۔جدید ہتھیاروں کے باوجود آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست مودی کا غرور خاک میں ملا چکی ہے۔ پاکستان آئندہ بھی بھارت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور اور مؤثر جواب دینےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کی جدید الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیوں میں کاؤنٹر جیمنگ، جدید ہتھیار اور مضبوط کمانڈ شامل ہیں۔ پاکستان خطے کو بھارت کے جنگی جنون اور بالادستی کے خوابوں کا متحمل نہیں ہو نے دے گا۔
بھارت کے حالیہ دفاعی معاہدے محض جدت کے لیے نہیں، بلکہ جارحانہ عسکری عزائم کا واضح اشارہ ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے حصول سے کیا مودی سرکار اپنی ناقص جنگی حکمت عملی پر پردہ ڈالنے میں کامیاب ہو جائے گی؟۔