قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب ملا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف دفاعی اقدام کیے اور جنگ میں پہل نہ کرنے کا وعدہ نبھایا،پانچ فائٹر طیارے اڑائے گئے، ورنہ اجازت ملتی تو دشمن کے تمام جہاز گرا دیے جاتے،پاکستان نے عالمی برادری کو صورتحال سے فوری طور پر آگاہ کیا اور اپنا موقف واضح کر دیا۔
ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو میسج دیا تھا قوم کو اور دنیا کو کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے، یہ ہم نے ثابت کر دکھایا۔ ایک گھنٹے تک بھارتی پچھتر سے اسی جہازوں کے ساتھ مقابلہ جاری رہا۔اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم نے اس تمام تر معاملے میں بھی دفاع اور روکنے کی کوشش کی، صرف دفاع کرتے ہوئے پانچ جیٹ فائٹر اڑائے، اگر ہماری ائیر فورس کو اجازت ہوتی پانچ کی بجائے پورے گرا دیتے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی قوم مبارکباد کے مستحق ہیں، کہ وہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس بزدلانہ کارروائی کے دوران پاکستان کی آرمی ائیر فورس اور تمام ادارے الرٹ تھے۔ وزارات خارجہ اس معاملے میں مسلسل کام کر رہا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ترکی کے وزیر خارجہ کو بر وقت تمام تر معاملے سے آگاہ کیا۔ چائینیز سفیر اور اٹلی کے وزیر داخلہ کو بھی تمام تر معاملے سے آگاہ کیا۔ یو این کے سیکیورٹی کونسل کے پریذیڈنٹ کو وزارت خارجہ کی جانب سے خط بھجوایا گیا۔ ہم دنیا کو اپنی پوزیشن کلیئر کر چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنے کا فیصلہ بھارتی حملے کا ممکنہ خطرہ، ملک کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ پاک فوج نے چار مزید بھارتی ڈرونز مار گرائے بھارتی حملے میں شہید قاری عبدالمالک، خالد، مدثر کی نمازِ جنازہ مریدکے میں ادا بھارتی جارحیت کے خلاف قوم، حکومت اور افواج متحد ہیں: چوہدری شجاعت بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کو درست قرار دے دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار کے ساتھ کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار