پاک بھارت کشیدگی: اسپتالوں میں ہنگامی حالت، ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی: اسپتالوں میں ہنگامی حالت، ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کی گئی بزدلانہ کارروائیوں کے بعد ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ شہری دفاع سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف اسپتالوں کے دورے کیے تاکہ ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں طبی سہولیات اور تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق پمز، پولی کلینک، سی ڈی اے اسپتال سمیت دیگر اہم طبی مراکز میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ نجی اسپتالوں میں بھی حفاظتی اور طبی انتظامات کو چیک کیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز نے اسپتالوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور ان پر زور دیا کہ وہ تمام ضروری طبی سہولیات، اسٹاف کی دستیابی اور ایمرجنسی سروسز کو یقینی بنائیں۔ ڈی سی عرفان میمن نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کو مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا۔
دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب نے اسپتالوں میں ان ڈور سروسز فوری بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حرکت کی ہے۔ ان کے مطابق بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں کو نشانہ بنایا جس سے قیمتی جانوں کے نقصان کا خدشہ ہے۔
ڈاکٹر سلمان حسیب نے واضح کیا کہ شعبہ طب اس وقت افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وارڈز اور ان ڈورز میں فوری طور پر طبی خدمات کا آغاز کیا جا رہا ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے تمام تر آپریشنز شروع کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد اور پنجاب میں تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور، مظفرآباد اور مریدکے میں ینگ ڈاکٹرز کو فوری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ وہ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی خدمات فراہم کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت گھبرا گیا، عرب دنیا سے مدد مانگ لی ہم اپنے کاروبار اور جانیں پاکستان اور مسلح افواج پر نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں،صدر ایف پی سی سی آئی جنگ کے پہلے 2 گھنٹوں میں بھارت کے 8 فوجی اڈے ، تین طیارے تباہ، 10 بھارتی فوجی گرفتار، درجنوں ہلاک، سینکٹروں پوسٹیں چھوڑ... پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ گرادیا، کل تعداد 3 ہوگئی سیالکوٹ ڈالووالی سیکٹر پر پاکستان نے انڈیا کا ڈرون طیارہ مار گرایا، ویڈیو اور تصاویر سب نیوز پر پاک فوج نے آپریشن سندور کو بھارت کیلئے تندور بنا دیا، انڈین میڈیا کی چیخیں ، پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی... ڈی جی آئی ایس پی آر کے الفاظ حقیقت میں بدل گئے، بھارتی عارضی خوشیاں مستقل غم میں تبدیل، انڈین میڈیا پر صف ماتم...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپتالوں میں
پڑھیں:
فینٹانل بنانے والے اجزا کی اسمگلنگ: امریکا نے بھارتی کاروباری افراد کے ویزے منسوخ کردیے
نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ فینٹانل بنانے والے کیمیائی اجزا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیے۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے امریکی سفارت خانے نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ فینٹانل کی غیر قانونی ترسیل کو روکنا امریکا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ امریکی حکومت نے ان کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران اور اہل خانہ کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں جو اس مہلک افیونی نشے کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔
فینٹانل ایک طاقتور افیونی دوا ہے جو خاص طور پر شدید درد میں مبتلا مریضوں کے لیے استعمال ہوتی ہے، مگر اس کا غیر قانونی استعمال امریکا میں اوور ڈوز کی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔
بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ویزا اقدامات پر رائٹرز کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کے بعد سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہوئے تھے، اس سے قبل چین، میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر بھی اضافی ٹیکس عائد کر چکے ہیں۔
امریکی کانگریس کے مطابق بھارت دنیا کے 23 بڑے منشیات پیدا کرنے یا گزرگاہ ممالک میں شامل ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں بھارت کو اس فہرست میں شامل کیا تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ بھارت اپنی انسداد منشیات کی کوششیں نہیں کر رہا۔
یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب امریکی صدر نے بھارت پر درآمدات پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔