جارحیت کا فوری جواب دیا جائے، وزیراعظم کی ملٹری ٹاپ براس کو ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سٹی42: بھارت دن رات کے کسی بھی وقت کوئی بھی جارحیت کرے گا تو پاکستان اسے بروقت اور مناسب ترین قوت کے ساتھ جواب دے گا۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سے متعلق ضروری امور کو آج طے کر لیا گیا۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ یہ بات پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان طے ہو چکی ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پاکستان فوری جواب دے گا اور اس جواب دینے کے لئے پاکستان کی فوجی قیادت مکمل اختیار کے ساتھ کارروائی کرے گی۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
آج اسلام آباد میں اندیا کی جارحیت کی تیاریوں کے جائزہ کے بعد سیاسی قیادت نے فوجی قیادت کو بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بروقت جواب کو یقینی بنانے کے لئے مکمل اختیار دے دیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ آج منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف علی اور شہباز شریف کے دیگر معاون وزرا کی ملٹری تاپ براس کے ساتھ ایک اور ضروری مشاورت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔ اس مشاورت کے دوران یہ نوٹ کیا گیا کہ بھارت بظاہر فوجی مشقوں اور دوسری تیاریوں مین مشغول دکھائی دے رہا ہے لیکن اس کی طرف سے کسی بھی وقت کوئی جارحیت کی جا سکتی ہے۔ اس صورت حال کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کے دفاع کو ہر طرح سے یقینی بنانے کے لئے پاکستان کے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملٹری ٹاپ براس دن رات کے کسی بھی وقت کسی بھی جارحیت کا فوری اور ضروری جواب دینے کے لئے بلا تامل کارروائی کرے۔
سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بھی جارحیت جارحیت کا کسی بھی کے لئے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :