آج بھارت پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج بھارت پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے، پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج چوکس ہیں۔
نارووال میں پیس ڈائیلاگ امن کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ آج بھارت نے جو ہندوتوا کی نفرت پیدا کی وہ اس آگ میں خود جل رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک عام نوجوان میں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت کے بیج بوئے گئے، اس نوجوان کے پستول سے نکلنے والی گولی ابھی میرے جسم میں موجود ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے، جس کی وجہ سے لوگ اس سے متاثر ہورہے ہیں، 2018ء کے الیکشن کے وقت ہمارے خلاف نفرت پھیلائی گئی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت دن رات کام کر رہی ہے، ہم نے پاکستان کے معاشرے کو ایک نفرت سے پاک ملک بنانا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا
بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کا تبصرہ
دبئی ایٔر شو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایٔر شو 2025 میں بھارتی ایل سی اے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا، ملٹی رول فائٹر جہاز تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایٔر شو میں بھیجا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار تیجاس سے لیک آئل کو شاپنگ بیگز میں بھرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔