بھارتی فلموں پر پابندی عائد! جنگی حالات کے باعث این او سی کا اجرا بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
جنگی حالات کے پیش نظر بھارتی فلموں کو این او سی جاری کرنے کا عمل روک دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث پاکستانی حکام نے بھارتی فلموں کو این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) جاری کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام بھارتی فلموں پر کیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ بھارتی پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔
فی الحال کسی بھی بھارتی فلم کو پاکستان میں نمائش کے لیے منظوری نہیں دی جائے گی۔ بھارتی فلموں کے کئی این او سی کی درخواستیں مختلف سرکاری دفاتر میں زیر التوا ہیں، جن پر مزید کارروائی روک دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدام خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاکہ عوام کے جذبات کا احترام کیا جا سکے اور کسی ممکنہ عوامی ردعمل سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فلموں
پڑھیں:
بھارت اور پاکستان میں حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ صورتحال جلد ختم ہو جائے گی۔
بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی پر اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کے پر امن حل کے لیے بھارتی اور پاکستانی قیادت سے رابطے جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پرامن حل کی طرف ہندوستانی اور پاکستانی قیادت دونوں کو شامل کرنا جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مشیر قومی سلامتی سے رابطہ کرکے بھارتی میزائل حملوں کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی۔
Post Views: 5