پاکستان نے بھارت کے حملوں کا بڑھ کر جواب کیا، برتری حاصل کی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے بعد پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔
منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھارت کی پاکستان مینں تین مسجدوں اور سویلین مقامات پر 24 حملوں کے ردعمل میں پاکستان آرمی کی جوابی کارروائیوں کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کر لی ہے۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔
اس سے پہلے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی تفصیلات بتائیں کہ بھارتی حملے میں 8 پاکستانی شہید، 35 زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج رات بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئےجس میں 8 پاکستانی شہید ہوئے۔
سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جس میں معصوم بچی شامل ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے شرمناک حملہ کیا گیا، بھرپور جواب دیا جائےگا، پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے شرمناک حملہ کیا گیا ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں فضا سے میزائل داغے ہیں، ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف