بھارت نے سویلین آبادی اور مساجد پر بزدلانہ حملہ کیا ہے، خالد مسعود سندھو
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارت نے سویلین آبادی اور مساجد پر بزدلانہ حملہ کیا ہے، خالد مسعود سندھو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بھارت کے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سویلین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔
خالد مسعود سندھو نے بھارت کے فضائی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے جنگی جنون کے تحت یہ حملہ کیا ہے لیکن پاکستان کی مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریدکے، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد شہید، ایک بزرگ شہری بھی شہید، 3 زخمی، تفصیلات سب نیوز پر مریدکے، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد شہید، ایک بزرگ شہری بھی شہید، 3 زخمی، تفصیلات سب نیوز پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج صبح 10 بجے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا بھارتی جارحیت پر آصفہ بھٹو زرداری کا سخت ردعمل مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ پاک فوج کی جوابی کارروائی بھارت کا برگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملہ کو شرمناک قرار دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خالد مسعود سندھو بھارت نے سب نیوز کیا ہے
پڑھیں:
بنوں میں پولیس چوکی پردہشتگردوں کا حملہ،ایک اہلکار شہید،3 زخمی
بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا ۔ ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
شہید اہلکارکی شناخت کانسٹیبل نیازکےنام سے ہوئی۔ زخمیوں میں اہلکار منیر، سوداد اور مفتی محمود شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ڈی آئی جی بنوں کا کہنا ہے کہ پولیس دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کھڑی ہے، ہمارے جوان دشمن کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، دہشتگرد اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
Post Views: 6