بھارت میں مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کو قتل کی دھمکی موصول
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے جبکہ ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
محمد شامی کے بھائی حسیب احمد نے اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جس کے مطابق ای میل ایک شخص "راجپوت سندر" کے نام سے موصول ہوئی جس میں شامی کو قتل کی دھمکی دی گئی اور ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ ای میل میں "پربھاکر" نامی شخص کا بھی ذکر ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور سائبر سیل اور کرائم برانچ کو شامل کر لیا گیا ہے۔ ای میل کا پرنٹ آؤٹ بطور ثبوت پولیس کو فراہم کیا گیا ہے۔ شامی کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب محمد شامی آئی پی ایل 2025 میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بھی ای میل کے ذریعے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قتل کی
پڑھیں:
کچے میں ڈرون حملہ، صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مطلوب ملزم بیٹے سمیت ہلاک
گزشتہ برس سینیئر صحافی جان محمد مہر کو سکھر کے علاقے میں شیرو مہر نے گھات لگا کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مطلوب ملزم شیر علی عرف شیر و بیٹے سمیت پولیس کارروائی میں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور پولیس نے چک کے کچے میں ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شیرو بیٹے سمیت مارا گیا۔ شکارپور پولیس نے کہا کہ اس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس میں کامیابی نصیب ہوئی۔ گزشتہ برس سینیئر صحافی جان محمد مہر کو سکھر کے علاقے میں شیرو مہر نے گھات لگا کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔