محمد شامی کو قتل کی دھمکی موصول، بھارتی کھلاڑی سے کتنا بھتہ مانگا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں ان سے 1 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے اور تاوان نہ دینے کی صورت جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔
دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد محمد شامی کے بھائی حسیب احمد نے ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق حسیب احمد جو کہ امروہہ ضلع کے سہسپور علی نگر میں رہائش پذیر ہیں۔ 4 مئی 2025 کو محمد شامی کا ای میل اکاؤنٹ کھولنے کے لیے گئے تاکہ وہ کرکٹر کی مصروفیات کی وجہ سے اہم پیغامات دیکھ سکیں۔ جب انہوں نے اکاؤنٹ کھولا تو ایک دھمکی آمیز ای میل دیکھی جس میں محمد شامی کی جان کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟
یہ ای میل راجپوت سندھر کے نام سے بھیجی گئی تھی جس میں قتل کی دھمکی اور 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس پیغام میں ایک اور شخص کا بھی ذکر تھا جس کا نام پربھاکر تھا۔ محمد شامی کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ اسے نہیں جانتے۔
حسیب احمد نے امروہہ کے ایس پی امیت کمار انند سے اپیل کی کہ وہ دھمکی کے معاملے میں فوری اور مناسب کارروائی کریں۔ ای میل کی ایک پرنٹ شدہ کاپی ثبوت کے طور پر شکایت کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے۔ ایس پی کمار نے کیس کو سائبر سیل اور کرائم برانچ کے حوالے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے بعد اب شاہ رخ بھی نشانے پر، قتل کی دھمکی موصول
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور اس کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ محمد شامی ان دنوں آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائززحیدرآباد کا حصہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی کرکٹ قتل کی دھمکی محمد شامی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی کرکٹ قتل کی دھمکی قتل کی دھمکی
پڑھیں:
آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی،27ویں ترمیم باآسانی پاس ہوجائیگی، فیصل وائوڈا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، 27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی۔
ممتازنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان دے کر اچھا اقدام کیا ہے، پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق 27 ویں ترمیم پر چھوٹی موٹی بحث بھی کروالیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کے لیے 27ویں ترمیم کی ضرورت پڑگئی ہے، پاکستان کی کامیابی کے لیے 28ویں ترمیم کی بھی ضرورت پڑی تو وہ بھی آجائے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ 18ویں ترمیم پوری فارغ نہیں ہو رہی اس میں کچھ ترمیم کی جا رہی ہے، میرے خیال میں سیکیورٹی کے معاملات کو بھی وفاق کو دیکھنا چاہیے، پورے ملک میں ایجوکیشن کا ایک نظام ہونا چاہیے۔ میں صبر، خبر اور نظر رکھتا ہوں۔