چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ، ممبر فنانس سمیت متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں میں اب تک کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کی شاہراہوں، انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں پر ہونے والے کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے اور ان کو اعلی معیار، اسٹنڈر اور کوالٹی کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جِناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے پر ڈرون فوٹیج کی مدد سے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی اور ڈیویلپمنٹ پیش کی جائے اور منصوبے کی معیاری تکمیل کو 35 دنوں کی مدت میں یقینی بنایا جارہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ساتھ مناسب جگہوں کی نشاندہی کرکے دیدہ زیب سافٹ لینڈ سکیپنگ اور شجرکاری بھی کی جائے اور مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں۔اسی طرح اجلاس کو فیض آباد انٹرچینج کی توسیع پر بریفننگ دی گئی اس حوالے سے ٹینڈر دستاویزات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور لاگت کا تخمینہ لگایا جاچکا ہے۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر بھر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے 20 اہم گنجان آباد مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے جبکہ ان میں 11 ٹریفک کے رش والے مقامات پر کام جاری ہیں اسی طرح 9 مختلف مقامات پر ٹوپو گرافک سروے بھی مکمل کئے جاچکے ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ مرکزی شاہراہوں پر جدید اسپرنکلر سسٹم نصب کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کے قیام اور مناسب واٹر گرانڈنگ سسٹم کی منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کے مختلف سیکٹرز میں دیدہ زیب لائٹس کی تنصیب کیلئے تخمینے مکمل کیا جاچکا ہے۔ اسی طرح اہم شاہراہوں کی اپ لفٹنگ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جن میں ان سڑکوں کی مرمت، کرب اسٹون، لین مارکنگ، پیچ ورک، یوٹرنز، سائن ایج اور روڈ سیفٹی کے اقدامات شامل ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ مون سون سے قبل ڈرینج نظام کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے ٹینڈرز کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ماحول دوست بایو ڈیگریڈیبل پیکجز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موٹر وے لنک روڈ تا مارگلہ روڈ (N-5) تک تخمینے کی تیاری جاری ہے جبکہ شاہین چوک منصوبے کیلئے سروے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور منصوبے کی تکمیل کیلئے کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجینئرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماڈل جیل میں زیر تعمیر ایڈمن بلاک 85 فیصد، آر سی سی کمپانڈ اور بانڈری وال 98 فیصد مکمل ہوچکے ہیں۔ منصوبہ کا فیز 1 جلد مکمل کرلیا جائے گا جبکہ فیز 2 میں شامل انفراسٹرکچر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ مزید براں، اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان سیکریٹریٹ کی بلڈنگ اور اس کی پارکنگ پر کام کا آغاز جلد کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام منصوبوں میں معیار، شفافیت، بروقت تکمیل اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا وژن اسلام آباد کو جدید انفراسٹرکچر اور قدرتی ہم آہنگی کے امتزاج سے ایک ماڈل شہر میں تبدیل کرنا ہے جو پائیدار ترقی کی مثال بن سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ سپر ٹیکس کیس: پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہورہے ہیں تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے، سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلب پہلگام فالس فلیگ: بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے: پاکستان آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات ، باہمی تعاون کومزیدفروغ دینے کے عزم کااعادہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے پر کام

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار