حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داؤد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں، کوٹلی، مظفر آباد اور پنجاب کے مرید کے، احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بزدلانہ حملے کیے۔

بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں اب تک 26 پاکستانی شہید اور 43 زخمی ہو چکے ہیں جن میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

پاک فوج نے ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے، ڈرون، ایک انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹس کے بٹالین ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا۔ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز اور 7 ڈرونز مار گرائے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پہلگام فالس فلیگ؛ بلوچستان قبائل کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی

کوئٹہ:

بلوچستان متحدہ قبائل نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔

ذرائع کے مطابق ریلی میں غیور قبائل نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔

ریلی شرکاء نے بھارتی آبی جارحیت اور پہلگام فالس فلیگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شرکاء نے بھارت اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

متحدہ قبائل کے چیف امان اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ حملہ کیا، ہم بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے قبائل کا پہلگام فالس فلیگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا حوصلہ افزا اقدام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ترک صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، بھارتی حملے کے بعد پاکستان سے یکجہتی کا اعادہ
  • بھارت کے بزدلانہ حملوں پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں
  • ترک صدر کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
  • جہلم; پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، نوجوان سڑکوں پر نکل آئے
  • ’ہم ایک قوم ہیں‘، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
  • بھارت کے پاکستان کیخلاف حملے اور خطے میں کشیدگی پر ایران کا اظہار تشویش
  • فنکاروں کی پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی، بھارت کو مؤثر جواب پر زبردست خراج تحسین
  • زمین سے زمین پر مارکرنے والے میزائل فتح کا کامیاب تجربہ: عسکری قیادت کا فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار
  • پہلگام فالس فلیگ؛ بلوچستان قبائل کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی