پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق امریکی میڈیا نے بھی کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
فوٹو: اے پی
امریکی خبر ایجنسی نے بھی پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔
امریکی خبر ایجنسی اے پی نے مقبوضہ کشمیر میں اکھنور کے نزدیک بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہونےکی ویڈیو شیئر کر دی، ویڈیو میں ضلع پلواما میں بھی بھارتی طیارے کا ملبہ دکھایا گیا۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ رات پاکستان پر حملہ کیا گیا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دے دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں برنالہ ،شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کواپٹر بھی تباہ کردیے گئے، ایل او سی پر بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیا گیا۔
بھارتی جارحیت پر بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، بھارتی جارحیت کا جواب اپنے منتخب وقت، مقام، اور طریقے سے دیا جائے گا۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کواپٹر بھی تباہ کردیے گئے، ایل او سی پر بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیا گیا۔
بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور ایک بٹالین ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں، بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بھارت نے ایل او سی پر جورا، چکوٹھی اور وادی لیپا سیکٹر کی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات جاری
اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی) جدید بِرِیڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔
جی سی ایل آئی کے جدید سائنسی نظام میں مویشیوں کی صحت، خوراک اور افزائش نسل کے حوالے سے عملی اقدامات جاری ہیں۔
کلاؤڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکہ سے درآمد شدہ مویشی 6 نومبر 2025 کو پاکستان پہنچیں گے، اس اقدام سے دودھ کی پیداوار اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوگا۔
2024 میں بھی جی سی ایل آئی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی کھیپ پاکستان پہنچنے پر بے حد پذیرائی ملی تھی۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت نے اس اہم منصوبہ میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی پارٹنرشپ کو ممکن بنایا، یہ اقدام نیشنل ہرڈ ٹرانسفارمیشن کے تحت لائیو اسٹاک سیکٹر کے معیار کو عالمی سطح تک پہنچانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔