بھارتی حملے سے نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو بڑی تباہی ہوتی، سجاد غنی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ڈیم پراجیکٹ کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ڈیم پر ہائیڈرولک یونٹ کو نقصان پہنچا ہے، اگر اس حملے میں ڈیم سائیٹ کے آٹو میٹک سسٹم کو نقصان پہنچتا تو مظفرآباد سمیت ڈاؤن سٹریم کے تمام علاقے زیر آب آسکتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ بھارتی حملے سے نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ڈیم پراجیکٹ کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں بھی آبی ذخائر کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ڈیم پر ہائیڈرولک یونٹ کو نقصان پہنچا ہے، اگر اس حملے میں ڈیم سائیٹ کے آٹو میٹک سسٹم کو نقصان پہنچتا تو مظفرآباد سمیت ڈاؤن سٹریم کے تمام علاقے زیر آب آسکتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ سیاسی اور عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے اس معاملے کو تمام عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا، یہ ایکٹ آف وار ہے جو پاکستان، اس کی حکومت اور عوام کیلئے ناقابل قبول ہے۔ چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ٹیکنیکل ماہرین کام کر رہے ہیں، نیلم جہلم میں پانی کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے، یہ ہائیڈرو پراجیکٹ ایل او سی کے انتہائی قریب ہے اور ہماری افواج بھی یہاں تعینات ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وادی نیلم کا ہنر: لکڑی کی تراشی ہوئی مصنوعات جو دنیا بھر میں مقبول ہیں
وادی کشمیر میں لکڑی سے تراشی گئی مصنوعات یہاں کے ہنر اور روایتی فن کا ایک اہم حصہ ہیں، جن میں گھریلو استعمال کی اشیا کے ساتھ ساتھ سجاوٹی سامان بھی تیار کیا جاتا ہے۔
اس قدیم صنعت کو زندہ رکھنے کے لیے وادی نیلم کے نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ کشمیر کی لکڑی کی دستکاری سے بنی اشیا نہ صرف مقامی طور پر استعمال ہوتی ہیں بلکہ دنیا بھر میں بھیجی جاتی ہیں اور یہ آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بھی ہیں۔ مزید جانیے راجا ابریز کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر دستکاری فنی تربیت لکڑی سے تراشی گئی اشیا نوجوان وادی نیلم کا ہنر وی نیوز