اداکارہ صبا قمر نے ایک معروف صحافی کے مبینہ توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات کے خلاف انہیں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب صحافی نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ صبا قمر ماضی میں لاہور کے علاقے والٹن میں اُس گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ایک شخص نے انہیں فراہم کیا تھا۔

صبا قمر نے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر پوڈکاسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ اُن پر لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے لکھا کہ نہ تو وہ کبھی والٹن میں رہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کی گئی باتوں میں کوئی صداقت ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کسی کی کردار کشی کرنا ایک سنگین جرم ہے۔

بعد ازاں صبا قمر نے اپنے وکلا کے ذریعے صحافی اور متعلقہ یوٹیوب چینل کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سات دن کے اندر عوامی معافی مانگی جائے اور متنازعہ مواد ہٹایا جائے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صبا قمر نے مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے اپیل کی کہ وہ بھی خود پر لگنے والے جھوٹے الزامات کے خلاف آواز اٹھائیں اور اپنی عزت کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بیان قلمبند

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251105-08-6
لاہور (نمائندہ جسارت) بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بطور گواہ بیان قلمبند کروا دیا سیشن کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کے کیس میں عطا تارڑ گواہی کیلیے پیش ہوئے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے کسانوں نے جرمن کمپنیوں کو 3 ارب 70 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس کیوں بھیجا؟
  • سنگین الزامات کیخلاف ایکشن، صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا
  • عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بیان قلمبند
  • بے بنیاد الزامات کیوں لگائے؟ اداکارہ صبا قمر نے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ بطور گواہ پیش
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بطور گواہ بیان قلمبند
  • بھارت: معروف خاتون صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں
  • صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
  • صبا قمر کا صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان