لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے اتوار 11 مئی تک بند کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن کے لیے بند رہیں گے، موجودہ حالات کے پیش نظر تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چھٹیوں کے احکامات تمام سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں، 12 مئی سے تدریسی عمل لکا دوبارہ آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پنجاب میں محکمہ شہری دفاع اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع کردی گئی ہیں، محکمہ شہری دفاع کو پوری طرح فعال اور مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی ،مری، جہلم ،چکوال سرگودھا ،نارووال ،گوجرانوالہ، حا فظ آباد، سیالکوٹ، ساہیوال،پاکپتن، ملتان، خانیوال ،مظفرگڑھ ، لیہ، وہاڑی، حافظ آباد اور دیگر شہروں میں محکمہ شہری دفاع کی فرضی مشقیں جاری ہیں.

صوبے کے تمام اضلاع میں شہری دفاع کی مشقوں کی مانیٹرنگ اور صوبائی حکومت کے فیصلوں کے بارے میں درست معلومات مہیا کرنے کے لئے ڈی جی پی آر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیاجس کامقصدمقصد بے بنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے. ڈی جی پی آر دفترمیں قائم ہونےو الا یہ کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں درست اور قابل اعتبار معلومات مہیا کرے گاکنٹرول روم کا مقصد بے بنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گا اور یہاں عملہ تین شفٹوں میں فرائض انجام دے گا.

دوسری جانب ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کا آغاز کر دیا ہے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور خطرات سے بچا کے لیے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں کی جارہی ہیں پنجاب حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ شہری دفاع اور ریسکیو 1122کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے ذریعے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کی جائے گی جبکہ لاہور پولیس نے کسی بھی ہنگامی یا دہشت گردی کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر میں فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے.

قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ مشق کے دوران دہشت گردی کی ایک کارروائی کو ناکام بنانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا مشقوں میں لاہور پولیس کے تمام ونگز بشمول آپریشنز، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، پٹرولنگ، ٹریفک پولیس، ایس ایچ اوز اور اے ایس پیز نے حصہ لیا جبکہ ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے بھی مشق کا حصہ بن کر اپنی تیاریوں کا مظاہرہ کیا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ شہری دفاع پنجاب بھر کے کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں تمام پروگرام معطل، طلبا کو شہری دفاع کی تربیت دینے کی ہدایت

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی اسکول میں اسپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھارت کے جنگی جنون کے پیش نظر ہر قسم کے پروگرام معطل کر کے شہری دفاع کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری و نجی سکری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے پروگرام معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی اسکول میں اسپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے طلبا کو شہری دفاع (سول ڈیفنس) کی تربیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے تیاریاں فوری شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔ محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایات پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی، تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان
  • جنگی صورتحال: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان 
  • پاک بھارت کشیدگی:  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان
  • پاک بھارت کشیدگی: پنجاب بھر کے سرکاری، نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کردی گئیں
  • امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بندکرنے کا اعلان، کہاں کہاں اورکب تک ؟ جانیں
  • پنجاب بھر میں شہری دفاع اور ریسکیو1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز
  • خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں تمام پروگرام معطل، طلبا کو شہری دفاع کی تربیت دینے کی ہدایت
  • خیبرپختونخوا کے سکولوں میں تمام پروگرام معطل، طلبا کو شہری دفاع کی تربیت دینے کی ہدایت
  • خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں تمام پروگرام معطل، طلبا کو شہری دفاع کی تربیت دینے کی ہدایت