وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تو آبادی کو ہدف بناسکتے تھے لیکن ہم نے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، ہم بھارت میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری مغربی سرحدوں پر بھارت کی پراکسیز بیٹھی ہیں، پاکستان بڑے پییمانے پر دہشتگردی کا شکار رہا ہے، بھارت کا کبھی نیپال، کبھی سری لنکا تو کبھی بنگلہ دیش کے ساتھ جھگڑا رہتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بھارت نے آج دن میں بھی کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے، اس سلسلے میں ہم خود بھی کوئی ابتدا کرسکتے ہیں، بھارت کو جواب دینے کا ہمارے پاس جواز بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کو نشانہ

پڑھیں:

’پاکستان نے جارحیت میں کبھی پہل نہیں کی لیکن اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے‘

سٹی 42 : وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جارحیت میں کبھی پہل نہیں کی لیکن اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے. 

عطا تارڑ نے عالمی نشریاتی اداروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلگام ڈرامے کے بعد بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ تھا، بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر حملہ کیا، بھارتی حملوں میں خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے، نقصان کاجائزہ لیا جا رہا ہے تاہم بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ 

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں، پہلگام کا علاقہ لائن آف کنٹرول سے 200 کلو میٹر دور ہے، غیر ملکی اور مقامی صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا، ان مقامات کے بارے میں بھارت کا الزام تھاکہ وہاں دہشت گردوں کے کیمپ ہیں،  پہلگام واقعہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، ہم اپنے مغربی علاقوں اور سرحدوں پر دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 90 ہزار جانیں قربان کیں، جعفر ایکسپریس واقعہ ہوا تو بھارت نے اس کی مذمت تک نہیں کی، بھارت خود دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، بھارت نے امریکا، کینیڈا اور  آسٹریلیا میں سکھوں کا قتل عام کیا۔ 

سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی

وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، کلبھوشن یادیو بھارت کا نیول آفیسر ہے جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا،کلبھوشن پاکستان کے پاس بھارت کے خلاف ایک ٹھوس ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سفارتی محاذ پر کئی ممالک کے سفراء سے ملاقات کی، پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

تیل کی قیمتوں میں زبردست واپسی

متعلقہ مضامین

  • وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا
  • وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا
  • بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی آپشن، جنگ بڑھی تو ایٹمی ہو سکتی: خواجہ آصف
  • بھارت کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے ہم خود بھی کوئی ابتدا کر سکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • میرا خیال ہے پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے، خواجہ آصف
  •   بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے، وزیر دفاع
  • ’پاکستان نے جارحیت میں کبھی پہل نہیں کی لیکن اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے‘
  • صورتحال کشیدہ ہے، بھارتی آبی ذخائر  کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے، وزیر دفاع
  • پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا