وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے آج دن میں بھی کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے ،یہ حساب ہمیں چکانا پڑے گا ،ہم خود بھی کوئی ابتدا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بھارت جارح اور پاکستان متاثرہ ملک، ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری بھارتی حملوں میں 31 معصوم شہری شہید، 57 زخمی ہوئے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کرکے فاش غلطی کی، اسے خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف آرمی چیف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات اور ایئر فورس کو خراج تحسین

خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ اب اگر ہم بھارت کو کوئی جواب دیں تو ہمارے پاس معقول جواز بھی ہے، ہم بھارت میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم آبادی کو ٹارگٹ کرسکتے تھے لیکن ہم نے صرف ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی مودی کے ہاتھ سے پیسا اور نوالہ کھاتے ہیں۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا کبھی نیپال، کبھی سری لنکا تو کبھی بنگلا دیش سے جھگڑا رہتا ہے، نئی دہلی کا خطے میں موجود تمام ہمسائیوں سے جھگڑا رہتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بھارت کا

پڑھیں:

بطور سفارتکار میرا مشن ہمیشہ پاکستان اور امارات کے تعلقات بہتر بنانا رہا: فیصل ترمذی

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنی مدت سفارتکاری کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا بطور سفارتکار میرا مشن ہمیشہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانا رہا ہے، خاص طور پر تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں اور مجھے فخر ہے کہ ہم نے ان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم اقدامات کیے۔

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے لیے الوداعی تقریب ویسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کی جانب سے دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

اس تقریب کا اہتمام ویسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے ڈاکٹر ظفر طاہر اور ڈاکٹر فاطمہ خالد نے کیا، جنہوں نے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی سفارتی اور سماجی خدمات کو سراہا۔

ڈاکٹر ظفر طاہر نے کہا کہ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر سیاحت اور تجارت کے شعبے میں، انہوں نے اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں متعارف کروا کر پاکستانی سیاحت کے دروازے کھولے اور عرب سیاحوں کو پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

ڈاکٹر فاطمہ خالد نے سفیر ترمذی کی سفارتی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر سجائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفیرِ پاکستان کی محنت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات میں نئے دریچے کھولے ہیں۔

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنی تقریر میں دبئی اور ابو ظبی میں گزارے گئے اپنے 3 سال کا ذکر کرتے ہوئے کہا یہ 3 سال میری زندگی کے سب سے شاندار سال رہے ہیں، میری بیوی اور میں ہمیشہ دبئی اور ابو ظبی کو اپنا گھر سمجھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں اب ماسکو میں نئے سفارتی مشن کے لیے جا رہا ہوں، لیکن میں ہمیشہ متحدہ عرب امارات جیسے خوبصورت ملک کی یادیں اپنے ساتھ لے کر جاؤں گا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ظفر طاہر نے سفیر فیصل ترمذی کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی، جس کا مقصد ان کی یو اے ای اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا اعتراف تھا۔

تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد، مختلف سفارتی اہلکار، اماراتی اور پاکستانی کاروباری برادری اور سفیر پاکستان فیصل نیاز کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی بولرز کے ہاتھوں دھلائی، جسے بھارتی کبھی بھول نہیں پائیں گے
  • پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز  ہے؛ خواجہ  آصف
  • کراچی والوں کو سہولیات دینا چاہتے ہیں،میئر کو گرین لائن منصوبے کے ٹھیکیدار پر اعتراض ہے، وفاقی حکومت
  • پاک سعودی معاہدہ بھارت کیخلاف شاندار فتح کا مرہونِ منت ہے: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • سعودی عرب سے باہمی مفادات کا خیال رکھنے کی توقع ہے، بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردعمل
  • بطور سفارتکار میرا مشن ہمیشہ پاکستان اور امارات کے تعلقات بہتر بنانا رہا: فیصل ترمذی
  • ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی خفیہ شرائط نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ٹرمپ کی میز پر غزہ کی تقسیم کا بزنس پلان موجود ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف