بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دواراندی میں شہید ہونے والے سات سالہ ارتضیٰ عباس جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے صاحبزادے تھے، کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق نمازِ جنازہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی و سول افسران، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی جوان، شہید کے عزیز و اقارب اور عام شہریوں نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے، اس قسم کے غیرفطری اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات بھارتی حکومت کی جارحانہ ذہنیت اور تکبر کو ظاہر کرتے ہیں، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج ہر محاذ پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی ان کھلی خلاف ورزیوں کا ہر سطح پر مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، صدر اور وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
صدرمملکت اور وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے، آمین۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت
پڑھیں:
درہ آدم خیل، کوئلہ کان میں دبنے والے ریسکیو 1122 کے 2 اہلکار شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-2
کوہاٹ (آن لائن) کوہاٹ کے ٹرائبل سب ڈویژن درہ آدم خیل میں ریسکیو آپریشن کے دوران کوئلہ کان میں دبنے والے ریسکیو 1122 کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کان میں پھنسے مزدور کو بچانے کے لیے ریسکیو اہلکار کان میں اترے تھے کہ اچانک بارش کا پانی کان میں بھر گیا، جس کے باعث دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بعدازاں مزید ٹیموں کی مدد سے دو اہلکاروں اور ایک مزدور کی لاشیں کان سے نکالی گئیں۔شہید اہلکاروں روح الامین اور صلاح الدین کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جہاں ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 طیب عبداللہ اور دیگر افسران نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے۔نماز جنازہ میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ، ضلعی انتظامیہ کے حکام، اہل علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔