Juraat:
2025-09-22@00:36:00 GMT

مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنارہا ہے!

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنارہا ہے!

ریاض احمدچودھری

مودی اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارت اب سب سے بڑی جمہوریت نہیں، مسلمان اور دیگر اقلیتوں کی سب سے بڑی قتل گاہ بن چکا ہے۔ مودی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں کو نقل کر رہی ہے اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاگو کر رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا گیا جس کے خلاف اب بھارتی عوام بھی مودی سرکار کے خلاف کھل کر بول رہی ہے۔
بھارتی شہری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کے تیر چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ مودی کو سعودی عرب کے دورے سے ایمرجنسی واپسی پر مقبوضہ کشمیر جانا چاہیے تھا مگر وہ ریاست بہار چلے گئے۔شہری نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی کے گھر حادثہ ہو جائے تو اس کے گھر جانا چاہیے یا پھر اپنے گھر؟ مودی کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی عوام کو بھی بے وقوف بنانے میں ناکام رہا تو دنیا کو کیسے بے وقوف بنا سکتا ہے؟ مودی انتہا پسند اور خطرناک ذہنیت کے ساتھ بھارت پر مسلط ہے، مودی صرف اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی ہوس کے لیے بھارت کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔تاہم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھپکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہیکہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے، جہاں نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو وحشیانہ طور پر قتل کیا جا رہا ہے اور جعلی مقابلوں کے نام پر اْن کی جانیں لی جا رہی ہیں۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت نے جعلی انکاؤنٹرز کے ذریعے معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔مصدقہ ذرائع نے بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر لائے ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ طویل عرصے سے بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے۔ تازہ ترین واقعے میں، 24 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دن دہاڑے دو بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے ان افراد کی شناخت محمد فاروق اور محمد دین کے ناموں سے ہوئی ہے۔دونوں افراد کو بھارتی فوج نے ایک جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔ مزید ہولناک انکشاف یہ ہوا ہے کہ بھارتی فوج نہ صرف فیک انکاؤنٹرز میں ملوث ہے بلکہ فیک انکاؤنٹر کے ذریعے شہید کیے گئے افراد کو ذبح بھی کرتی ہے۔ دل دہلا دینے والے ویڈیو مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی فوجی فیک انکاؤنٹر کے ذریعے شہید کیے گئے کشمیری کی گردن پر خنجر سے وار کر رہا ہے۔
فیک انکاؤنٹر میں شہید کرنے کے بعد اس کشمیری کو بہیمانہ طریقے سے ذبح بھی کیا جاتا ہے تاکہ ڈی ایس پی کے آنے سے پہلے لاش کو ڈرامے کے لیے تیار کیا جا سکے۔
بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں جبری و غیر قانونی حراست کے ذریعے معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں مسلسل شہید کر رہی ہیں۔ بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے 732 بے گناہ قیدیوں کی زندگیوں کو بھی سنگین خطرہ لاحق ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ بھارتی ادارے ان غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے قیدیوں تک رسائی بھی نہیں دیتے۔اس کے علاوہ، 2003ء سے اب تک بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے 56 بے گناہ پاکستانیوں کو بھی جبری و غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے ڈرامے کے بعد، بھارت ان تمام قیدیوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ یہ بھی اندیشہ ہے کہ بھارت جبری و غیر قانونی طور پر قید پاکستانی قیدیوں کو استعمال کر کے ایک اور فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا سکتا ہے اور ان قیدیوں سے تشدد کے ذریعے زبردستی پاکستان کے خلاف زہر اگلوایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان قیدیوں کو جعلی انکاؤنٹر میں دہشت گرد ظاہر کر کے شہید بھی کیا جا سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں جبری و غیر قانونی حراست میں رکھے گئے پاکستانی شہریوں میں سے دو سے تین کو پہلے ہی غائب کر دیا گیا ہے، جس کا انکشاف 25 اپریل کو ہو گیا تھا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: جعلی انکاؤنٹر فیک انکاؤنٹر بھارتی فوج جا سکتا ہے فالس فلیگ کے ذریعے بے گناہ کے خلاف کے لیے رہا ہے رہی ہے کے بعد کیا جا

پڑھیں:

’مقبوضہ کشمیر و فلسطین انسانی المیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا‘ عالمی یوم امن پر صدر و وزیراعظم کے پیغامات

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں پاکستان کے امن و انصاف کے اصولوں پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کشمیری بھارت کے خلاف برسرپیکار

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو دنیا سراہتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیرِقبضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری سنگین انسانی المیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پائیدار امن اس وقت تک ایک خواب ہی رہے گا جب تک ان خطوں کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت نہیں دیا جاتا۔

وزیرِاعظم نے زور دیا کہ پاکستان امن، انصاف اور انسانیت کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مقصد کے لیے ہاتھ ملائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصف زرداری شہباز شریف صدر مملکت عالمی یوم امن غزہ فلسطین کشمیر مقبوضہ کشمیر وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر ‘ جھڑپ کے دوان بھارتی فوجی ہلاک‘ 3 زخمی
  • نریندر مودی کی بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرنے کی اپیل
  • غیروں کا نہیں، اپنوں کا ساتھ دیں”   نریندر مودی کی بھارتی عوام سے مقامی مصنوعات اپنانے کی اپیل
  • مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت میں شدت
  • اودھمپور جھڑپ: ایک بھارتی فوجی ہلاک، تین زخمی، مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت میں شدت
  • مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: صدر و وزیراعظم
  • ’مقبوضہ کشمیر و فلسطین انسانی المیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا‘ عالمی یوم امن پر صدر و وزیراعظم کے پیغامات
  • مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کشمیری بھارت کے خلاف برسرپیکار
  • مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل
  • مقبوضہ کشمیر، انتظامیہ نے پروفیسر عبدالغنی بٹ کی میت کی جلد تدفین کے لئے اہلخانہ کو مجبور کیا