مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے .بھارتی حکام کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے تاہم پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے انڈین جریدے”دی ہندو“ نے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پنجاب کے علاقے بھٹنڈہ کے گاﺅں اکلیان کلاں میں گر کر تباہ ہوا.
(جاری ہے)
انڈیا نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے انڈیا کے تین ڈرونز بھی مار گرائے سکیورٹی ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں انڈین ڈرونز گرائے گئے، ان میں کوٹلی، برنالہ اور شکر گڑھ سیکٹر شامل ہیں. بعدازیں بھارتی جریدے نے طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور”ایکس“ پر پوسٹ کیا گیا خبر کا لنک بھی ڈیلیٹ کردیا ”دی ہندو“کی ویب سائٹ کے مرکزی صفحے پر میں بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر دیر تک دکھائی د یتی رہی تاہم کلک کرنے کے بعد تفصیلات سامنے نہیں آتیں اور بعد میں خبر مکمل غائب کردی گئی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک، بلے بازی میں ناکامی کا برملا اعتراف
دبئی(سپورٹس ڈیسک) اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا برملا اعتراف کیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں نے برملا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے جبکہ بولرز نے تسلیم کیا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو یقین دلایا کہ سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے جبکہ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان نے تین میں سے دو میچز جیتے جبکہ بھارت کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹورنامنٹ کے دوران قومی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
Post Views: 2