سرینگر میں پلوامہ کے علاقے میں منگل کی شب ایک انڈین طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ ادھر جموں کے ضلع رام بن میں بھی ایک اور طیارہ تباہ ہوا۔ اس کے علاوہ انڈیا کی ریاست پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ میں بھی ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کم از کم تین انڈین طیاروں کے گرنے کی باقاعدہ تصدیق ہو گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ اور خود انڈین میڈیا نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرینگر میں پلوامہ کے علاقے میں منگل کی شب ایک انڈین طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ ادھر جموں کے ضلع رام بن میں بھی ایک اور طیارہ تباہ ہوا۔ ضلع رام بن کے علاقے پنتھیال کے سرپنچ ظہور احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ اُن کے گاؤں میں بدھ کی شب جیٹ طیاروں کی آواز کے ساتھ ہی ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد وہ خود پولیس کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے۔ان کا کہنا ہے کہ جہاز تباہ ہو چکا ہے تاہم اس کی شناخت کے لیے پولیس اور فوج کے اہلکار اس کا معائنہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈیا کی ریاست پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ میں بھی طیارہ گرنے کی اطلاعات ہیں۔ انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ طیارہ اکلیان کلاں نامی گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا اور اس واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا تھا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گر کر تباہ ہوا طیارہ گر میں بھی کے ضلع

پڑھیں:

بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹرز تباہ، ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج بھی منظر  عام  پر آگئی

 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے جوابی وار میں بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹرز بھی  تباہ کر دیا گیا ہے 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے، پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب جاری ہے۔ 

دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج  بھی منظر  عام  پر آگئی ہے ۔پاک فضائیہ  نے بھارتی جارحیت  پر تاریخ ساز دفاع  کیا اور افواج پاکستان نے  بھارتی جارحیت کا  بھرپور جواب دیا اور بھارتی فضائیہ  کا طیارہ مار گرایا ۔

مودی تم نے چھیڑا جسے،وہ قوم اب جاگ اٹھی ہے"

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے   کواکھنور سیکٹر میں مار گرایا گیا  ، فوٹیج میں بھارتی فضائیہ کا تباہ شدہ طیارہ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے،بھارتی فضائیہ کا طیارہ جل کر راکھ ہو گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے؛ امریکی میڈیا کی تصدیق
  • فرانس نے پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیارہ مارگرانے کی تصدیق کردی
  • پاکستان نے جدید جنگی طیارہ ’رافیل‘ مار گرایا، فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی
  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا، فرانسیسی انٹیلیجنس افسر کا انکشاف
  • فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکار نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق کردی
  • مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے .بھارتی حکام کا اعتراف
  • مقبوضہ کشمیر میں مار گرائے گئے طیارے پر فرانسیسی مینوفیکچر لیبل کی تصدیق
  • بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹرز تباہ، ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج بھی منظر  عام  پر آگئی
  • بھارتی طیارے پلوامہ میں ایک سکول پر گرے، مقبوضہ وادی کے صحافی نے ویڈیو شیئر کردی