پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا، ویڈیو منظرعام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی کے فوج کے انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا، جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتاکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر میں آگ لگی ہوئی اور دھواں اٹھ رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن، 15 کور کے زیر کمان ہے۔
پاک فوج نے عزم کا اعادہ کیا کہ بھارتی جارحیت کا پورا حساب لیا جائے گا اور پاک فضائیہ بھرپور جواب دے رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سوریا کمار یادیو کو عمان کیخلاف میچ میں روہت شرما کی یاد کیوں آئی، ویڈیو وائرل
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو عمان کے خلاف میچ میں ٹاس کے وقت ٹیم میں تبدیل کھلاڑیوں کے نام بھول گئے۔
ٹاس جیتنے کے بعد جب پریزینٹر روی شاستری نے ان سے ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں سے متعلق پوچھا تو سوریا کمار سوچ میں پڑگئے۔
بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، ہرشت رانا اور ارشدیپ سنگھ لیکن ٹاس کے موقع پر کپتان سوریا کمار نے ہرشت کا نام لیا تاہم دوسرے کھلاڑی کا نام انہیں یاد نہ آسکا۔
سوریا کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں روہت شرما بن گیا ہوں‘۔
https://x.com/GURmeetG9/status/1969040281149354344
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما کے ساتھ دو مرتبہ ایسا ہوچکا ہے کہ وہ ٹیم میں تبدیل کیے گئے کھلاڑیوں کا نام بھول گئے تھے۔