بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیں گے، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔
پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے: وزیراعظم
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حملہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اقدامات ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے علاقائی امن و سلامتی داؤ پر لگانے کے لیے تیار ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر زرداری سے سیرین ائر کے مالک اور سی ای او کی ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کاشغر (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیرین ائر کے مالک اور سی ای او ڈاکٹر یونچون یانگ نے ہفتے کو کاشغر میں ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں آپریشنز کیلیے ائر لائن کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سیرین ائر کو اپنے بیڑے میں طیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ ائر لائن کے نیٹ ورک اور رابطے کو مضبوط کیا جاسکے۔ ڈاکٹر یونچون یانگ نے صدر مملکت کو پاکستان میں سیرین ائر کے آپریشنز میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے اپنے عزم کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر یانگ نے جے ایف 17 ایویونکس پر پاک فضائیہ کے ساتھ کمپنی کے اشتراکی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ قبل ازیں صدر مملکت نے کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا، یہ فری ٹریڈ زون چین کے صوبے سنکیانگ میں اپنی نوعیت کی واحد سہولت ہے جو تجارت اور لاجسٹکس کا ایک اہم مرکز تصور کیا جاتا ہے۔کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی )پارٹی سیکرٹری کاشغر یاو ننگ نے صدر زرداری کا استقبال کیا اور انہیں 2015 میں زون کے قیام کے بعد ہونے والی ترقی پر بریفنگ دی۔