پاکستان نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) پاکستان نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا ، پاک فوج کی جانب سے متعدد مقامات پر جوابی کاروائیاں جاری، ددئیال سیکٹر پر بھارت کی پوری چیک پوسٹ بھی تباہ کر دی، پاکستان نے بھارت کے 2 جہاز بھی گرا دیے، بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کا منہ توڑ جواب، پاکستان کے کسی جنگی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، بھارت کے حملے کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا تھا۔
اس تمام صورتحال میں پاکستان کے اہم ائیرپورٹس بندکر دیے گئے ۔ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لاہور ائیرپورٹ ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا، اسلام آباد، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے ائیرپورٹس کو بھی 48 گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا، تمام پروازوں کو واپس بھیج دیا گیا۔(جاری ہے)
جبکہ پاکستان پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے حوالے سے بھارت کی وزارت دفاع کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
بھارت کی وزارت دفاع نے پاکستان پر کیے گئے بزدلانہ حملے کو "آپریشن سندور" کا نام دیتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان میں کل 9 مقامات پر حملہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کر دیے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان کے 3 مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کوٹلی اور مظفرآباد کے علاوہ بہاولپور میں بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے۔ بھارت نے شرمناک اور بلااشتعال حملہ کیا ہے، میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ بزدل دشمن بھارت کے ان حملوں کا پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ پاکستانی فضائیہ متحرک ہے بھارتی طیاروں کو پاکستان کی حدود میں نہیں آنے دیا، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنجاب کے شہر بہاولپور اور آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں دیر رات کو دھماکے ہوئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور میں 4 دھماکوں کے بعد رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا جبکہ پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مظفرآباد میں بھی زوردار دھماکے سنائی دیے گئے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے بہاولپور، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، کوٹلی اور مریدکے میں حملے کیے گئے ہیں۔ جبکہ عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بزدلانہ حملے پاکستان نے پاکستان پر بھارت کی بھارت کے بھارت نے حملے کے کر دیا کے بعد
پڑھیں:
بی ایل اے اور مجد بریگیڈ کیخلاف کیس اقوام متحدہ میں بھی لےجائیں گے، بلاول بھٹو
سٹی42:سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں پاکستان کی سالیمت کے خلاف حملوں میں ملوث دہشتگرد گروہوں کو امریکہ کی طرف سے دہشتگرد قرار دیئے جانے کو پاکستان کی اہم کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان گروہوں کے خلاف کیس لے کر ان پر پابندی لگوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھی جائیں گے۔
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد مین ایک تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا، دہشتگرد تنظیمیں عوام کو نشانہ بناتی ہیں، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی / بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے بھارت کا ساتھ دیا۔ہماری کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ سے بھی ان تنظیموں پر پابندی لگوائی جائے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دینا پاکستان کے مؤقف کی تائید اور ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ دہشتگرد تنظیمیں مزدوروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں اور پاکستان بھارت تنازع میں مودی کا کھل کر ساتھ دے چکی ہیں۔
انڈیا سے پانی کے تنازعہ پر سب مل کر آواز اٹھائیں
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت دریائے سندھ کا پانی روکنے کی دھمکیاں دے رہی ہے لیکن سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو پاکستان کو اس کے حق کا پانی دینا پڑے گا۔ یہ پاکستان کے کروڑوں عوام کی زندگی کا سوال ہے، اس پر سب کو یکساں آواز اٹھانا ہوگی۔
ڈرِپ اری گیشن اپنائیں
بلاول بھٹو نے زراعت میں ڈرپ ایری گیشن سمیت دیگر جدید تکنیکیں اپنانے پر زور دیا، اور کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ناکامی کی سزا صوبوں کو نہیں دی جانا چاہئے۔ بلاول بھٹو نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم پر کسی طرح کی حکومتی مشاورت کی تردید کی۔
رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی
ہر ضلع میں سرکاری یونی ورسٹی
چیئرمین پی پی پی نے ایک سوال کے جواب میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبے کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منسوبے سے لاکھوں خاندانوں کو گھر فراہم کیے جا رہے ہیں۔بلاول بھتو نے مزید بتایا کہ سندھ صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ نوجوان تعلیم کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔
انہوں نے حیدرآباد میں ایئرپورٹ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے اس پر بات کریں گے اور ضرورت پڑی تو سیالکوٹ کی طرز پر خود منصوبہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ رنگ روڈ منصوبے سے شہر میں ترقی کی رفتار بڑھے گی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی بہتر ہوگی۔
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
Waseem Azmet