پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سابق صدر عارف علوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سابق صدر پاکستان عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے لوگ بھارت کے بزدلانہ حملے کے خلاف ایک قوم بن کر کھڑے ہیں۔ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنی زمین کا بھرپور دفاع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر آزدانہ تحقیقات کرنے کی پیشکش کی تھی جبکہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا اور امن کے خواہاں پاکستان پر حملہ کردیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت 2019 کے پلوامہ ردعمل کو بھول گیا ہے، جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک جرات مندانہ، اور واضح نصیحت کی تھی، جس کے بعد بھارت نے حملہ کیا تو مناسب ردعمل سامنے آیا۔
انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں اس بار چائے جل جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت پاک فوج عمران خان.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا،خورشید شاہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر سینئر سیاستدان خورشید احمد شاہ نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح دیوار برلن ماضی کا حصہ بنی، اسی طرح بھارتی بربریت کی سرحدی لکیر بھی مٹ جائے گی۔ یومِ استحصال کو انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کی علامت قرار دیا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ:
“ہم اتحاد، یگانگت اور طاقت کی بدولت دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔”
ان کے ان بیانات نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر اجاگر کر دیا ہے، اور پاکستان کے مؤقف کو مضبوطی سے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔
Post Views: 8