پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ انڈیا نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا اور سویلین آبادی اور مسجدوں کو نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے کہا کہ ’انڈیا نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا جو اس تنگ نظر سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو مودی کی حکومت میں بڑھ رہی ہے جس میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘ترجمان پاکستان فوج نے یہ بھی کہا کہ ’یہ بھی یاد رہے کہ جن جگہوں کو نشانہ بنیا گیا یہ وہی مقامات ہیں جہاں کل میڈیا بشمول بین الاقوامی میڈیا نے دورہ کیا تھا اور دیکھا تھا کہ وہاں عام آبادی موجود ہے۔‘انھوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انڈیا کے پانچ طیارے اور ایک جنگی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کو نشانہ بنایا

پڑھیں:

بھارتی حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز 6 مقامات پر کیے گئے حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 9 خواتین سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید ہوئے جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوا۔

انہوں نےبتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 16 سال کی بچی اور 18 سال کا لڑکا شہید ہوا جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مریدکے میں مسجد ام القریٰ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، سیالکوٹ میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ شکر گڑھ میں بھی بھارتی حملے میں صرف ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر رات سے جاری بلااشتعال بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں 5 معصوم شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں ایک 5 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • بھارتی بزدلانہ حملہ بھونڈی سازش، عام شہریوں کو نشانہ بنایا
  • پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، اس وقت 57 افراد زخمی ہیں
  • انڈیا نے پاکستان میں چھ مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • انڈین حملے میں نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارتی حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
  • بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں شدید پاکستانی گولہ باری کا اعتراف، تین سویلین مرنے کا دعویٰ
  • بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، عطا اللہ تارڑ​​​​​​​
  • بھارت نے سویلین آبادی اور مساجد پر بزدلانہ حملہ کیا ہے، خالد مسعود سندھو
  • بھارتی حملے پر وزیر دفاع کا بیان آگیا