وسیم عظمت :   پاکستان آرمی نے بھارت کے پانچ مقامات پر حملے کر کے پاکستانی سرزمین پر مسجد اور معصوم سویلینز کو میزائل کے بزدلانہ حملے کا جواب دینے کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان کی عسکری قیادت انڈیا کے  کینہ پرور حکمرانوں کو مسلسل خبردار کرتی رہی ہے کہ ملٹری ایکشن پاکستان کا آپشن نہین، اگر انڈیا نے مہم جوئی کرتے ہوئی عسکری کارروائی کی تو وہ محض آغاز کرین گے، اس کے بعد کیا کرنا ہے یہ ہم طے کریں گے۔

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

گیم چینجر پاک سعودی دفاعی معاہدے کے پیچھے شہباز اور عاصم منیر کا ٹیم ورک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور اسٹرٹیجک تعاون کے تاریخی معاہدے کو وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان غیر معمولی ہم آہنگی اور شاندار رابطہ کاری کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دی نیوز کو بتایا کہ اس وقت ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اعتماد اور باہمی یقین کی جو سطح موجود ہے وہ پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملی، اور یہی اتحاد پاکستان کو قومی اہمیت کے بڑے اہداف حاصل کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے ایک قریبی معاون کا کہنا تھا کہ دونوں شخصیات کے درمیان ایک منفرد اور ہم آہنگ تعلق ہے جو خالص قومی مفاد پر مبنی ہے اور پاکستان کی ترقی پر مرکوز ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ان کے درمیان رابطہ بے رکاوٹ ہے اور پاکستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسی کیلئے ایک مشترکہ ویژن پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران (جس کے اختتام کو پاکستان کی ’’قابلِ ذکر فتح‘‘ قرار دیا گیا) سیاسی اور عسکری قیادت نے غیر معمولی سطح کی یکجہتی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا۔ ان کا تعاون عسکری، سفارتی اور سیاسی ردعمل کے تمام پہلوؤں پر محیط تھا جس سے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ملک کے اسٹریٹجک مقاصد کو واضح اور موثر انداز میں حاصل کیا جائے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اسی اعتماد پر مبنی شراکت داری نے سعودی عرب کے ساتھ ہوئی پیش رفت کی بنیاد رکھی۔ یہ اعلیٰ سطح کا دفاعی معاہدہ، جسے ’’تاریخی‘‘ کہا جا رہا ہے، کئی ماہ کی محتاط اور مربوط سفارتکاری کا عکاس ہے جو اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کی پشت پناہی کے ساتھ ممکن ہوا۔ ماضی میں سول اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات کی خبریں پھیلائی جاتی رہیں، تاہم دونوں جانب کے ذرائع اس امر کی مسلسل تصدیق کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہے، جو ملک نے کئی برسوں میں پہلی بار دیکھا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان یہ ہم آہنگی، جو باہمی احترام اور مشترکہ ذمہ داری کے احساس پر مبنی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کے فیصلوں میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہے، چاہے وہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہوں، امریکا کے ساتھ بات چیت یا پھر خطے کی سیکورٹی صورتحال۔
انصار عباسی

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • امریکی پابندیوں سے چھوٹ کا خاتمہ: بھارت کی چابہار حکمت عملی پر کاری ضرب
  • خیبر میں فورسز کی کارروائی، خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو ہفتے میں آپریشن شروع، سیاسی، عسکری قیادت نیک نیت ہے: مریم نواز
  • گیم چینجر پاک سعودی دفاعی معاہدے کے پیچھے شہباز اور عاصم منیر کا ٹیم ورک
  • آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے: اسد عمر
  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: جاں بحق مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنیوں پر مقدمہ دائر کر دیا
  • پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: بھارت میں سفارتی و عسکری حلقوں میں کھلبلی
  • مسلم حکمران زبانی بیانات کے بجائے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات اور فوجی کارروائی کریں ، منعم ظفر خان
  • لیویز اور پولیس نے حملے پر جوابی کارروائی کی، ڈی سی شیرانی
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک