پاکستان نے بھارت کے سندور کا تندور بنا دیا، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے سندور کا تندور بنا دیا ہے، دشمن نے دراندازی ہمیشہ رات کی تاریکی میں کی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کو پاکستان آنے کی جرأت نہیں ہوئی اس نے پاکستانی حدود کے باہر سے مساجد اور سویلین پر حملے کیے، اس نے جو کچھ کیا یہ عالمی دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیاروں کو مار گرایا، رافیل طیارے ریت کے ٹیلے ثابت ہوئے، بھارت میں آج صف ماتم بچھ گیا ان کی قوم مودی پر تھو تھو کر رہی ہے، شاہینوں نے دنیا کو دکھا دیا ہماری ایئر فورس دنیا کی بہترین ایئر فورس ہے، پوری قوم کی جانب سے شاہینوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی 4 ہفتے میں کرنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک جوان شہید ہوا تو ہم گھس کر 100 ماریں گے، ایل او سی کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کو اڑا کر رکھ دیا، بھارت بالی ووڈ کا کردار ادا کر کے فلم بنانے کی کوشش کر رہا تھا، مودی نے سفید جھنڈا لگا کر شکست کا اعتراف کر لیا لیکن ہم چھوڑیں گے نہیں۔
ان کاکہناتھا کہ’بھارت کو بار بار پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا کہا، سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کہہ رہے ہیں مودی نے بہار الیکشن کی وجہ سے دہشتگردی کی، پہلگام میں جو سیاح مارے گئے اس کے پیچھے مودی سرکار ہے، آپ کو سندور کا بہت شوق ہے پہلے بھی آپ کی مانگوں میں سندور بھرے ہیں، ہم نے ابھی کچھ کیا ہی نہیں صرف ٹریلر دکھایا ہے۔‘
کیا واقعی پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے ہیں؟ بھارتی حکام کا جواب دینے سے گریز
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ بھارت نے غلطی کی ہم نے اپنا دفاع کیا ہے، بھارت پانی بند کرے گا تو وہاں وہاں ماریں گے کہ یاد کرو گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان نے بھارت کے حنیف عباسی کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان سعودی عرب میں معاہدہ: بھارتی وزیراعظم مودی تنقید کی زد میں آگئے
ویب ڈیسک :پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی تنقید کی زد میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر آوازیں اٹھنے لگیں، بھارتی کالم نگار ڈاکٹر براہما چیلانی 'Brahma Chellaney' نے کہا کہ نریندر مودی نے گزشتہ چند سالوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔
شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے
انہوں نے کہا کہ مودی نےتعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے سعودی عرب کے کئی دورے کیے لیکن سعودی ولی عہد نے بھارتی وزیراعظم کے جنم دن پر مودی کو غیرمتوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دفاع کا معاہدہ کر لیا اور اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی ایک ملک پر حملہ، دونوں پر حملہ تصور ہو گا۔
یہ معاہدہ بھارت کے لیے سفارتی سطح پر ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
چین ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہا ہے؛ صدرِ مملکت
Modi has spent years wooing Saudi Arabia, upgrading ties to a comprehensive strategic partnership and making repeated visits, including a key trip in April. Yet, on Modi's birthday, Crown Prince Salman delivered a nasty surprise: a Saudi–Pakistan mutual defense pact declaring…
— Dr. Brahma Chellaney (@Chellaney) September 18, 2025
یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دارالحکومت ریاض میں باہمی دفاعی معاہدہ ہوگیا ہے۔
معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
ای سی سی اجلاس؛ ریکوڈیک منصوبے کیلئے اہم تجاویز کی منظوری