نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے 75 سے 80 طیاروں نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا جب کہ پاکستان ایئرفورس کو حملے کی اجازت ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوتے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے اپنی قوم کو جو پیغام دیا تھا اور پوری دنیا کے ساتھ جو کمٹمنٹ تھی کہ ہم پہل نہیں کریں گے، وہ ہم نے کردکھایا۔انہوں نے کہا کہ کل بھارت نے جو مذموم کوشش کی.

جس میں بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، لائن آف کنٹرول اور پاکستانی سرحدوں پر تقریباً ایک گھنٹے تک دونوں اطراف جنگ جاری رہی۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پھر بھی تحمل سے کام لیتے ہوئے صرف اس جیٹ فائٹر کو نشانہ بنایا جس نے ہم پر حملہ کیا.جس کے نتیجے میں ان کے 5 جیٹ فائٹرز اور 2 ڈرونز گرائے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری ایئرفورس کو مکمل اجازت ہوتی وہ فری فار آل جس کو مرضی گرادیں تو شاید یہ پانچ کے بجائے تعداد زیادہ ہوتی۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔

بعد ازاںبھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔
 

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں  

ویب ڈیسک:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔

  خطے اور ملک کی موجودہ صورتحال، پاک - بھارت سیز فائر، بھارت کی انتہا پسند قیادت کے اشتعال انگیز بیانات، بھارت کی آبی جارحیت اور خضدار میں اسکول بس پر بھارتی پراکسیز کے حملے کے تناظر میں اس پریس کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا  

   واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

 انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔

شادباغ پولیس کی بڑی کارروائی، متحرک ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع
  • پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں توسیع
  • بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
  • بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع، نوٹم جاری
  • ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں  
  • کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کا مودی کے خطاب پر سخت ردعمل
  • بھارتی شکست، عالمی شہادتیں اور سانحہ خضدار
  • چین کی J-10C کی کامیابی پر ڈاکومنٹری؛ پاکستان کی فضائی برتری کا ناقابل تردید ثبوت بن گئی
  • پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جس پر بھارت کا حق ہے، بھارتی وزیراعظم مودی
  • انٹرنیشنل بکر پرائز بھارتی مصنفہ بانو مشتاق نے اپنے نام کرلیا