اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2001 نہیں کہ کوئی کہہ دے مسلمان دہشت گرد ہیں، اور ہم سن لیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں چور اور بزدل حملے کرتے ہیں، جن میں ہمت ہوتی ہے وہ دن میں مقابلہ کرتے ہیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردی کے الزامات ہم کب تک سنیں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ 2001 نہیں کہ کوئی کہہ دے مسلمان دہشت گرد ہیں، اورہم سن لیں، 2 ہفتے سے بھارت پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے، پاکستان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، پاکستان سچ کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے، پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے، بھارت فوج تعداد میں زیادہ ہے، مگرجذبے سے عاری ہے، دنیا کو دکھائیں گے، ہم جنگ کے حامی نہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ بھارتی جہاز مچھروں کی طرح گرائے گئے، پھر حملہ ہوا تو بھارت جہاز دوبارہ گرائیں گے، دشمن کا ہر حملہ ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کی بھول ہے کہ حملہ پر ہم خاموش بیٹھیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری کا غیرملکی نیوزچینل کو انٹرویو

قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے غیرملکی نیوزچینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگری کی مذمت کی، پاکستان کسی دباؤمیں نہیں جھکے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو میں کہا کہ یہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال، جنگی اقدام ہے، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش کو ٹھکرا کر شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت کے الزامات میں سچائی ہوتی تو پیشکش کو کیوں مسترد کرتا؟

انھوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنے دفاع میں بھارت کے 5 طیارے مارگرائے، پاکستان کو گزشتہ 2 ہفتوں سے بھارتی حکومت کی دھمکیوں کا سامنا ہے، پاکستان یو این چارٹر کے تحت جواب دینے کا حق رکھتا ہے، پاکستان حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ کیا گیا، بزدلانہ حملے میں شہید افرادکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
مزیدپڑھیں:سویلینز کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے، سپریم کورٹ نے حکومتی اپیلیں منظور کرلیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے کو نشانہ بنایا کہا کہ بھارت پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت نے بھارت کے

پڑھیں:

بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دینگے، بلاول بھٹو، سفارتی مشن مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دینگے، بلاول بھٹو، سفارتی مشن مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ تسلیم نہیں کرتا تو پاکستان سے ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دیں گے، ہم اپنے دریا کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔یہ بات انہوں نے متعدد ممالک کے سفارتی دورے کے بعد کراچی واپسی پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی، پاکستان کے ساتھ سچ اور بھارت کے ساتھ جھوٹ کھڑا تھا، کشمیر کا معاملہ ہمارے لیے سب سے اہم ہے ، ہم نے سفارتی دورے میں دنیا کو امن کا پیغام پہنچایا، کشمیر میں بھارتی ظلم کو اجاگر کیا، جگہ جگہ کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا، جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ ہمیں سفارتی محاذ پر شکست دے مگر ہم نے اپنی موثر مہم کے ذریعے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے مثبت سیاست کا استعمال کیا، عالمی میڈیا میں بھارت کا بیانیہ ہار گیا اور پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، ہم نے پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ میں پیش کیا، ہم بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، اس کے پاس دو آپشن ہیں یا تو معاہد تسلیم کرے ورنہ پاکستان سے ایک اور جنگ لڑے اور ہم اس جنگ میں بھی بھارت کو شکست دے گے، ہم اپنے دریا کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ لوگ صوبوں کے درمیان نفرتیں پھیلاتے ہیں، بھارت نے جب ہمارے دریا پر حملہ کیا ہے تو یہ سیاسی یتیم کہاں غائب ہیں؟ ان کے پیچھے ہمیشہ سے بھارت رہا ہے جو پاکستان نہ کھپے اور سندھ نہ کھپے کے نعرے لگائے ہیں، اب جب الیکشن ہوں گے تو ان سیاسی یتیموں کو ہم ایک بار پھر عبرت ناک شکست دلائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان پاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان مشرق وسطی کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس،ایران اسرائیل فوری جنگ بندی کا مطالبہ مشرق وسطی میں امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو ایران اسرائیل جنگ مزید بڑھی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسرائیل کو اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق جواب دے رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا انسانی حقوق کونسل میں خطاب نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بلاول کی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر
  • (سندھ طاس معاہدہ)بھارت نہیں مانتا تو پاکستان ایک اور جنگ لڑے گا( بلاول بھٹو)
  • پاکستان نے جنگی و سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دینگے، بلاول بھٹو، سفارتی مشن مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دیں گے، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو امریکا و یورپ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس، شاندار استقبال
  •  کامیاب سفارتی دورے کے بعد وطن واپسی پر بلاول بھٹو زرداری کا فقیدالمثال استقبال
  • بلاول کی امریکا، یورپ کے دورے سے آج وطن واپسی، جناح ٹرمینل ون ٹریفک کیلئے بند
  • پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے ،پاک فوج نے بھارت کو پیشہ وارانہ انداز میں منہ توڑ جواب دے کر ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا ،شازیہ مری
  • عالمی سفارتی مشن میں پاکستان کے موقف کو سب نے تسلیم کیا ہے، نثار کھوڑو