بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، پاکستان کا بزدلانہ حملے پر شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاک فوج کی جانب سے بھارت کی بزدلانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، بھارت کے بزدلانہ حملے پر اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ایسےلاپرواہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ کاکہنا تھا کہ بھارت کا جارحانہ اقدام پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹراور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں، پاکستان نے بھارت کے دشمن رویے کے بے بنیاد جواز کو سختی سے مسترد کر دیا ہےواضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔
پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ کہ بھارت
پڑھیں:
کراچی: لیاقت آباد میں دو روز سے بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج
کراچی:لیاقت آباد سی ایریا میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی بندش کیخلاف علاقہ مکینوں نے لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب احتجاج کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر سمیت دیگر اشیا کو نذر آتش کیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 روز سے علاقے میں بجلی بند ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
احتجاج کے دوران خانیوال سے شادی میں شرکت کے لیے آئے باراتی نے بتایا کہ احتجاج کی وجہ سے لیاقت آباد میں ٹریفک جام کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک بحال کرادیا۔
اسکیم 33 کی مختلف رہائشی سوسائٹیز کراچی یونیورسٹی ایمپلائز سوسائٹی، پی سی ایس آئی آر اور اسٹیٹ بینک سوسائٹی سمیت کئی علاقوں میں جمعہ کی شب اچانک کی فراہمی منقطع ہوگئی جو بعد ازاں تقریبآ 3 گھنٹے بعد بحال کردی گئی۔
علاقہ مکینوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے رات کے اوقات میں اکثر روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی سپلائی بند کردی جاتی ہے جس سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکیم 33 میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔