Daily Pakistan:
2025-09-21@16:58:18 GMT

پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارت بوکھلا گیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارت بوکھلا گیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارت بوکھلا گیا ہے ۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت  بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بوکھلا گیا ہے اور عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  بھارتی حکام نے عرب دنیا کے حکمرانوں سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ عرب حکمران خصوصاً اماراتی حکام کشیدگی کم کرائیں۔بھارت نے عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

پاک فوج نے ایل او سی پر  بھارت کی گفدار پوسٹ  بھی تباہ کر دی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے ۔ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی سے گریز کریں،کشیدگی سے علاقائی و عالمی امن کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ بات چیت اور افہام و تفہیم پر زور دینا ضروری ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف

ایشیا کپ میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی میں اتوار کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے۔ دوسری جانب بولرز نے کہا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے کا یقین دلایا ہے اور کوچ مائیک ہیسن نے بھی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے گروپ میچز میں عمان اور یو اے ای کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں پہنچا ہے۔

بھارت کے خلاف گروپ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی جس کے باعث ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مئی میں پاک فوج نے بھارت کو جواب دیا تو اُسے امریکا کی منتیں کرنا پر گئیں: تنویر الیاس، عتیق احمد
  • بھارت امریکا تجارتی کشیدگی: مودی کی قوم سے اپنی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل
  • پاک بھارت ٹاکرا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟
  • ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ کیلیے پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ
  • ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پی سی بی کا بڑا فیصلہ
  • پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف
  • ’مرد کا بچہ ہے تو آمنے سامنے بات کرے‘ شاہد آفریدی کا عرفان پٹھان کو کرارا جواب
  • غلام حسین سوہو کاتقرر: وفاق سے تفصیلی جواب طلب
  • اماراتی پولیس کا جعل سازوں سے محتاط رہنے کا انتباہ