روس پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، صدرمملکت
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
روس پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، صدرمملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارک کشیدگی کم کرنے اور علاقائی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوسری جنگ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نازی ازم کے خلاف روسی فتح کا دن جنگ اور امن کی قیمت یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک روس دوستی کے فروغ میں ولادیمیر پوتن کے کردار کا معترف ہوں، یقین ہے کہ پاک روس دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔صدرمملکت نے کہا کہ اعلی سطح کے پاک روس تبادلوں سے بہتر تعلقات کی بنیاد رکھی گئی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کیدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینیکی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیے پاکستان اور روس مل کر خطے اور دنیا کے مستقبل کیلئے کام کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آو آئی سی گروپ کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آو آئی سی گروپ کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری لے لی برطانیہ کا بعض ممالک کے شہریوں کے ویزے محدود کرنے پر غور، کیا پاکستانی بھی متاثر ہوں گے؟ بھارت کی زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلان جنگ تصور ہوگی: پاکستان سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح، 50اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی
پڑھیں:
’دی اکانومسٹ‘ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے عالمی کردار اور سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیدیا
بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے اپنے تازہ شمارے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے بدلتے عالمی کردار اور نئی سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیا ہے۔ مضمون میں فیلڈ مارشل کی قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو نئی جہت دینے والا قائد کہا گیا ہے۔
جریدے کے مطابق، فیلڈ مارشل کی 18 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی نجی ملاقات جنوبی ایشیا میں ایک نئے سفارتی باب کا آغاز تھی۔ اسی ملاقات کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر اس پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا، جبکہ پاکستان کے لیے صرف 19 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا جو ایک واضح تجارتی ترجیح کی علامت ہے۔
دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں، اسلحے کی فراہمی اور انسدادِ دہشتگردی کے تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، جو خطے میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا مظہر ہے۔ مضمون کے مطابق، امریکی دفاعی حلقے پاکستان کی داعش کے خلاف کارروائیوں کا اعتراف کر چکے ہیں اور پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ وژن آلات فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر
دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمتِ عملی نے پاکستان کو چین، خلیجی ریاستوں اور امریکا کے ساتھ متوازن تعلقات کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ ان کے بھارت کے ساتھ سخت مؤقف کے بعد ان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی پالیسی ساز اب بھارت کی تخریبی سرگرمیوں اور داخلی دباؤ کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں سرمایہ کار، ٹیکنالوجی کمپنیز اور عالمی سفارت کار براہ راست ان سے رابطے میں ہیں۔ خاص طور پر امریکا کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز کے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
دی اکانومسٹ کا یہ مضمون اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اب خطے کا فعال پالیسی ساز اور اسٹرٹیجک پلیئر بن چکا ہے اور اس نئی شناخت کے معمار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دی اکانومسٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس